سیلیکان ویلی / واشنگٹن: مصنوعی ذہانت (AI) چپس بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی اور 4.5 ٹریلین ڈالر مالیت کی امریکی کمپنی اینویڈیا کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جنسن ہوانگ نے اپنی 40 سالہ شادی شدہ زندگی میں خیانت اور ایک غیر ملکی خاتون سے تعلقات کا اعلانیہ اعتراف کر لیا ہے تاہم، یہ معاملہ صرف ایک ذاتی معاشقے تک محدود نہیں رہا بلکہ اس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ، پینٹاگون، وال اسٹریٹ اور عالمی ٹیکنالوجی کی دنیا میں زلزلہ برپا کر دیا ہے۔
اس چینی جاسوسی ہنی ٹریپ کا مرکزی کردار ایلس ہوانگ نامی خاتون ہیں جو سنگاپور میں قائم اینویڈیا کی ملٹی بلین ڈالر کمپنی ‘میگا اسپیڈ’ انٹر نیشنل کی سی ای او تھیں اور مبینہ طور پر کمپنی کے لئے فنڈنگ بھی ان ک عاشق جنسن ہوانگ نے کی تھی۔
امریکی انٹیلی جنس ادارے این ایس اے اور نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایلس ہوانگ پر چین کی وزارت برائے قومی سلامتی (MSS) کے لیے کام کرنے کا شبہ ہے۔ امریکی حکام کا ماننا ہے کہ بیجنگ نے ایلس ہوانگ کے ذریعے اینویڈیا کی خفیہ ٹیکنالوجی اور ایڈوانس AI چپس پر عائد پابندیوں کو نرم کروانے اور اہم معلومات حاصل کرنے کے لیے یہ ‘ہنی ٹریپ’ یا جاسوسی نیٹ ورک بچھایا تھا۔
جنسن ہوانگ نے میگا اسپیڈ کو رعائتیں دلوانے کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تک سے سفارش کی تھی،
اینویڈیا کے سی ای او جنسن ہوانگ نے کمپنی ملازمین کے نام ایک جاری کردہ خط میں اعتراف کیا: "میں اپنی بیوی کا گنہگار ہوں، میرے اس اقدام سے میرے بچوں اور اہلیہ کو شدید دکھ پہنچا، جس کے لیے میں دل سے معذرت خواہ ہوں”۔
اعتراف کے فوری بعد اینویڈیا کے مستقل بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایک آزادانہ اور اعلیٰ سطحی انکوائری قائم کر دی ہے تا کہ اس بات کا جائزہ لیا جا سکے کہ آیا قومی سلامتی یا کمپنی کے تجارتی رازوں پر کوئی سمجھوتہ تو نہیں ہوا۔ اگرچہ بورڈ کا ابتدائی طور پر کہنا ہے کہ فی الوقت کسی قسم کا سیکورٹی بریچ ثابت نہیں ہوا ہے۔
یادرہے جنسن ہوانگ اور ان کی اہلیہ لوری کی شادی 1985 میں ہوئی تھی یعنی اینویڈیا کی بنیاد رکھنے سے 8 سال قبل۔ جنسن ہوانگ کے موجودہ اثاثوں کی مالیت تقریباً 162 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔ ریاست کیلیفورنیا کے قوانین کے مطابق، شادی کے بعد بنائے گئے تمام اثاثے دونوں میاں بیوی میں 50/50 فیصد مساوی تقسیم کیے جاتے ہیں۔
اگر لوری ہوانگ طلاق کا دعویٰ دائر کرتی ہیں تو جنسن ہوانگ کو 81 ارب ڈالر تک رقم یا شیئرز سے دستبردار ہونا پڑ سکتا ہے، جو دنیا کی تاریخ کا سب سے مہنگا ترین طلاق کا تصفیہ بن سکتا ہے۔ تاہم، فی الحال کوئی طلاق کی درخواست باقاعدہ دائر نہیں کی گئی ہے۔
ہنی ٹریپ:اینویڈیا کے سی ای او جنسن ہوانگ کا معاشقے کا اعتراف، 81 ارب ڈالر کی طلاق اور امریکی قومی سلامتی پر سنسنی خیز سوالات

