لندن :امریکی فوج نے ایران کے خطرے کے پیشِ نظر برطانیہ کے دوسرے فوجی اڈے سے بھی اپنے طیارے منتقل کردیے ہیں۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے پیر کے روز برطانیہ میں واقع ایک فضائی اڈے سے اپنے طیارے خالی کرالیے ہیں۔
طیاروں کی منتقلی ایران کی جانب سے ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق یہ برطانیہ میں دوسرا فوجی اڈہ ہے جہاں سے امریکی فوج نے ایران کے خطرے کے باعث اپنے طیارے منتقل کیے ہیں۔
تاہم رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ طیاروں کی تعداد کتنی تھی، انہیں کہاں منتقل کیا گیا اور ایران کی جانب سے کس نوعیت کا خطرہ درپیش تھا۔
امریکی حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اکتوبر میں بھی برطانیہ کے فیئر فورڈ فوجی اڈے پر ممکنہ دہشت گرد حملے کے خدشے کے پیش نظر امریکا نے وہاں تعینات اپنا ’بی ون بمبار‘ طیارہ واپس بلا لیا تھا۔
امریکا نے دوسرے برطانوی فوجی اڈے سے بھی اپنے جنگی طیارے منتقل کیوں کئے?

