ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 کے مکمل اور حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے میدان مار لیا ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق پی پی 203 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری اسد حنیف جٹ نے کامیابی حاصل کر کے نشست پر لیگی برتری برقرار رکھی ہے۔دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں مختلف پولنگ سٹیشنز سے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور حتمی غیر سرکاری نتائج کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
گوجرانوالا کےحلقہ این اے 77 میں مسلم لیگ ن کے راشد بشیر ورک اور مرکزی مسلم لیگ کے قاضی ابراہیم گجر امیدوار ہیں، الفت رسول وڑائچ بطور آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی ( پی پی ) نے اس نشست کیلئے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے بائیکاٹ کررکھا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق اس حلقے میں ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 18 ہزار ہے اور 333 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے۔
این اے 77گوجرانوالہ 1 کے 333 پولنگ اسٹیشنز میں سے 222 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کے راشد بشیر ورک 24808 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے محمد ابراہیم 17963 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔