مٹیاری (عامر علی انڑ):
ضلع مٹیاری سے تعلق رکھنے والے اور حیدرآباد کے قریب ہٹڑی تھانے کی حدود میں مقیم صحافی آصف علی انڑ پر مبینہ طور پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ حملے کے دوران ملزمان کی جانب سے ڈنڈوں، کلہاڑیوں اور سروٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں صحافی آصف علی انڑ شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا جہاں وہ اس وقت زیرِ علاج ہیں۔زخمی صحافی آصف علی انڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ معمول کے مطابق ہٹڑی تھانے کی حدود میں واقع اپنی کریانے کی دکان پر موجود تھے کہ اسی دوران ان کے چچاؤں—غلام نبی، غلام شبیر—اور کزن سجاد علی نے معمولی بات پر ان پر حملہ کر دیا۔حملے کے نتیجے میں آصف علی انڑ کو شدید جسمانی چوٹیں آئیں ہیں۔ صحافی آصف علی انڑ نے اعلیٰ حکام اور متعلقہ پولیس افسران سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ:واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے۔حملے میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہیں انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جان و مال کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے۔


