لاہور:ڈی جی آئی ایس پی آر نے لاہور کی یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشستوں میں شرکت کی۔
ان نشستوں کے دوران طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے قومی و بین الاقوامی معاملات، افغانستان سمیت خطے کی جیوپولیٹیکل صورتِ حال اور امن کے قیام میں پاک فوج کے کردار پر مختلف سوالات کیے، جن کے ترجمان پاک فوج نے مدلل اور جامع جوابات دیے۔ اس موقع پر طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے جامعات کے دوروں اور نوجوانوں سے براہِ راست مکالمے کے اقدام کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کے انعقاد پر زور دیا۔ نشست کے اختتام پر طلبہ نے پاک افواج کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشستیں

