راولپنڈی :پنجاب کے شہر راولپنڈی کی پولیس کا کہنا ہے کہ صحافی اور اینکر پرسن ربیعہ احسن اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔
پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ ربیعہ احسن کی لاش اڈیالہ روڈ پر واقع علاقے گلشن آباد میں ان کے گھر کے ایک کمرے سے برآمد کی گئی ہے جس پر گردن کے نیچے گولی لگنے کا نشان موجود ہے۔
92 چینل کی اینکر پرسن ربعیہ کی گھر میں گولی لگنے سے پراسرار موت سنیئے سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا کیا کہتے ہیں ۔۔خاوند کو تحویل میں لے لیا گیا…
پسٹل بھی بیڈ روم میں باڈی کے قریب سے ملا بظاظر واقعہ حادثہ
1/2
@MaryamNSharif
@RwpPolice https://t.co/MCYSfjogFZ— Saleh Mughal (@SalehMughal) November 8, 2026
ایک بیان میں راولپنڈی سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) حسن مشتاق سکھیرا نے بتایا ہے کہ اس واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے جبکہ ربیعہ احسن کے شوہر کو تحویل میں لے لیا گیا اور پولیس نے آلہ قتل اپنے قبضہ میں لیا ہے۔ایکس پر پنجاب کی وزیر اطلاعات اعظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تفتیش کے دوران ربیعہ احسن کے شوہر نے پولیس کے سامنے یہ دعویٰ کیا کہ بندوق سے گولی ’حادثاتی طور پر چلی۔‘
Subject: *Murder of Ms. Rabia Ahmed Khan, 92 News.*
District: Rawalpindi
Dated: 08-11-26Sir,
Ms. Rabiya Ahmad, aged 41, a journalist associated with 92 News, was found dead in her room with a gunshot wound to the head.During initial interrogation, her husband, Ahsan Tahir Khan, claims that the firearm had discharged accidentally while he was playing with the weapon.
*The accused has been taken into custody along with the weapon of offence.*
PFSA teams are collecting evidence from the crime scene. Further investigation and legal proceedings are underway.
FIP
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) November 8, 2026
انھوں نے مزید بتایا کہ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں جبکہ تحقیقات اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
41 سالہ ربیعہ احسن چینل 92 سے منسلک تھیں جہاں وہ صحافی عامر متین کے ساتھ پروگرام ‘مقابل’ کی میزبان تھیں۔ چینل 92 کے نامہ نگار ساجد شیخ کے مطابق ربیعہ احسن نے گذشتہ دنوں بھی اپنے پروگرام کی میزبانی کی تھیں۔ وہ دو بیٹیوں کی ماں تھیں۔

