ٹوکیو:
جاپان کے مختلف علاقوں میں 5.7 شدت کے زلزلے نے ایک بار پھر زمین کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر سڑکوں پر نکل آئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ متعدد دکانوں اور تجارتی مراکز کے شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ اندر موجود سامان زمین پر گر کر تباہ ہو گیا۔ زلزلے کے خوف اور افراتفری کے عالم میں مچنے والی بھگدڑ کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔مقامی زلزلہ پیما مرکز کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی ایمرجنسی پروٹوکولز فعال کر دیے گئے تھے۔ ماہرین نے شہریوں کو بعد از زلزلے کے ممکنہ جھٹکوں (Aftershocks) کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ جاپان دنیا کے ان خطوط میں شامل ہے جہاں فالٹ لائنز پر واقع ہونے کے باعث زلزلے معمول کا حصہ ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہاں تعمیرات زلزلہ پروف کی جاتی ہیں، تاہم اچانک آنے والے اس جھٹکے نے ایک بار پھر شہریوں کو خوفزدہ کر دیا ہے۔

