منچن آباد :(راشد ڈھڈی)
لاہور کی ای کامرس گروتھ ایجنسی مارکسول اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کمپنی زاپٹا ٹیکنالوجیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہو گئے ہیں، جس کے تحت دونوں ادارے پاکستانی کاروباروں کو سافٹ ویئر، اے آئی ٹولز اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی مشترکہ خدمات فراہم کریں گے۔اس ایم او یو پر مارکسول کے بانی و سی ای او حسن فرید جوئیہ اور زاپٹا ٹیکنالوجیز کے عتیق الرحمٰن نے لاہور میں دستخط کیے۔ اس موقع پر زاپٹا ٹیکنالوجیز کے ناصر علی جوئیہ بھی موجود تھے۔معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں ایسے منصوبوں پر مل کر کام کریں گی جن میں ٹیکنالوجی اور مارکیٹنگ دونوں درکار ہوں۔ کلائنٹس کی ویب سائٹس کے جائزے کے لیے اے آئی پر مبنی آڈٹ ٹولز استعمال کیے جائیں گے، ایک دوسرے کو کلائنٹس ریفر کیے جائیں گے، اور ای کامرس اور ڈیجیٹل مہارتوں پر مشترکہ تربیتی سیشنز منعقد ہوں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حسن فرید جوئیہ نے کہا کہ بیشتر مقامی کاروبار اس لیے آن لائن سیلز سے محروم رہ جاتے ہیں کہ ان کی ویب سائٹ، اشتہارات اور ڈیٹا الگ الگ ہاتھوں میں ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ:"جب مقامی ٹیک کمپنیاں اور مقامی گروتھ ایجنسیاں مل کر کام کریں گی تو ہمارے برانڈز کو آن لائن مقابلے کے لیے بیرونی مہارت پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ مارکیٹنگ پر خرچ ہونے والے ہر روپے کا حساب لائکس سے نہیں بلکہ اصل آرڈرز سے ہو۔”انہوں نے مزید کہا کہ اس شراکت سے خاص طور پر وہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے برانڈز فائدہ اٹھائیں گے جو اپنی فروخت شاپیفائی، انسٹاگرام اور دیگر آن لائن ذرائع پر منتقل کر رہے ہیں۔


