صوابی (حق نواز خان)
مینئی میں اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی کی کارروائی، کئی من مضرِ صحت گوشت برآمد کرکے تلف کر دیا گیاتحصیل ٹوپی کے علاقے مینئی میں اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء کی نگرانی میں کارروائی کے دوران رکشے سے کئی من مضرِ صحت گوشت برآمد کرلیا گیا، جس پر پولیس اور تحصیل انتظامیہ نے قصائی سمیت چھ افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذکورہ گوشت بٹاکرہ سے مینئی منتقل کیا جا رہا تھا، جہاں اسے قصائیوں کو فراہم کیا جانا تھا۔ انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گوشت اپنی تحویل میں لے کر تلف کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء نے اس موقع پر واضح کیا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور ایسے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی


