دیر بالا(سدیس شیخ ڈسٹرکٹ رپورٹر)
ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ زاہد نواز مروت کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل دیر مشرف خان نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر گورنمنٹ ڈگری کالج دیر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کالج کے پرنسپل رشید خان سے ملاقات کی۔
دورے کے دوران ایس ڈی پی او نے کالج کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت اور مؤثر ردعمل یقینی بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔




