Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے لیے نیا "سپر ایجنٹ” متعارف کرا دیا

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    لکی مروت میں پولیس کا بڑا آپریشن، خودکش بمبار سمیت 2 دہشتگرد ہلاک

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لکی مروت : خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس نے بہادری اور بروقت کارروائی کی لازوال مثال قائم کرتے ہوئے دہشت گردی کا ایک بہت بڑا اور ہولناک منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔
    گنڈی چوک کے قریب پولیس اور فتنہ الخوارج کے کارندوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں خودکش بمبار سمیت 2 دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک زخمی خوارجی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

    لکی مروت پولیس کی فوری کارروائی، خودکش بمبار سمیت فتنہ الخوارج کے دو کارندے ہلاک، ایک زخمی.

    خودکش بمبار بڑی دہشتگردانہ کارروائی کرنے جا رہے تھے جسے ناکام بنایا گیا.

    دہشت گردوں سے اسلحہ ایمونیشن، کالعدم تنظیم کے جھنڈے و دیگر ممنوعہ سامان برآمد https://t.co/aV1Wq2hIID

    — KP Police (@KP_Police1) November 4, 2026


    پولیس ترجمان کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے حساس علاقے گنڈی چوک میں کالے شیشوں والی ایک انتہائی مشکوک موٹر کار کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔
    اطلاع ملتے ہی پولیس کی نڈر اور چاق و چوبند نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کی گاڑی دیکھتے ہی کار میں سوار مشتبہ خوارجیوں نے خوف کے عالم میں فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کھول دی۔ پولیس جوانوں نے فوری طور پر حکمتِ عملی کے تحت پوزیشنیں سنبھالیں اور جوابی فائرنگ کی۔
    طرفین کے درمیان کچھ دیر تک جاری رہنے والے اس شدید فائرنگ کے تبادلے میں گاڑی میں سوار ایک خودکش بمبار اور اس کا ساتھی موقع پر ہی ڈھیر ہو گئے۔
    فائرنگ کے دوران ایک اور دہشت گرد شدید زخمی ہوا جو موقع سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گیا، جس کی تلاش کے لیے گرد و نواح کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
    واقعے کے فوری بعد پولیس نے دہشت گردوں کی تباہ شدہ گاڑی کی باریک بینی سے تلاشی لی تو اس کے اندر سے بھاری مقدار میں جدید ترین اسلحہ، ایمونیشن، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (TTP) کا جھنڈا، بھیس بدلنے کے لیے استعمال ہونے والے خواتین کے برقعے اور دیگر مشکوک سامان برآمد ہوا۔

    Related Posts

    سیالکوٹ: گھوینکی سٹاپ کے قریب حادثہ، ایس ایچ او زخمی

    جلال پور پیر والا: بنگلہ دیش میں وفات پانے والے شہباز نذیر کلاچی کی نمازِ جنازہ ادا

    مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ضلعی انتظامیہ مؤثر اقدامات کرے : حاجی صاحبڏنو وریاہ

    مقبول خبریں

    نیوجرسی : غزہ میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر آدم حموی نے امریکی کانگریس کاالیکشن جیت لیا

    عبر قواس نیویارک سینیٹ کی پہلی فلسطینی نژاد اور پہلی حجاب پوش مسلمان خاتون رکن منتخب!

    تاریخی فتح: مینیسوٹا سے الہان عمر مسلسل پانچویں مرتبہ امریکی ایوانِ نمائندگان کی رکن منتخب؛ ریپبلکن حریف کو بڑے فرق سے شکست!

    لکی مروت میں پولیس کا بڑا آپریشن، خودکش بمبار سمیت 2 دہشتگرد ہلاک

    مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود کیخلاف نیب اور FIA انکوائریاں، طلبی کا نوٹس جاری

    بلاگ

    محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی؛ ایک مزدور کے بیٹے نے ڈاکٹر بن کر تاریخ رقم کر دی

    پی کے کلانی: غربت سے جدوجہد تک، ہنر، خودداری اور عزم کی ایک ناقابلِ فراموش داستان

    مذہبی اصولوں کے دعوے سے سیاسی مفاہمت تک

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.