ملتان (رپورٹ: ملک جابر عباس سے)
جلال پور پیر والا کے نواحی علاقے وہی کھوجی سے تعلق رکھنے والے شہباز نذیر کلاچی کی نمازِ جنازہ آج ادا کر دی گئی، جس میں سیاسی و سماجی رہنماؤں، کارکنان، معززینِ علاقہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر فضا سوگوار رہی اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی۔مرحوم شہباز نذیر کلاچی کی میت بنگلہ دیش سے پاکستان واپس لائی گئی، جس کے لیے وفاقی وزیر برائے کشمیر کمیٹی رانا محمد قاسم نون اور نوجوان شاہد کلاچی نے بھرپور کردار ادا کیا۔شاہد کلاچی نے مشکل وقت میں مرحوم کے غمزدہ والدین کا ساتھ دیا اور میت کی وطن واپسی کے لیے آواز بلند کی، جبکہ رانا محمد قاسم نون نے بھی اخراجات برداشت کرکے اہلِ خانہ کا سہارا بنے۔نمازِ جنازہ میں شریک افراد نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔

