Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے لیے نیا "سپر ایجنٹ” متعارف کرا دیا

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نوابشاہ: گھریلو تشدد کی وائرل ویڈیو پر صوبائی وزیر کا نوٹس، متاثرہ خاتون کو ہر ممکن قانونی تحفظ اور انصاف کی یقین دہانی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نوابشاہ (بیورو رپورٹ نفیس آرائیں)

    نوابشاہ میں شوہر اور دیوروں کی جانب سے مبینہ طور پر گھر سے بے دخل کرنے کے لیے ایک خاتون پر تشدد کی جانے والی دلخراش سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صوبائی حکومت اور انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے۔ واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر برائے ترقیِ نسواں شاہینہ شیر علی نے فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

    صوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن قانونی معاونت اور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

    اس سلسلے میں محکمہ ترقیِ نسواں کے شکایتی مرکز کی انچارج زیب النساء نے فوری طور پر متاثرہ خاتون سے رابطہ کیا اور انہیں یقین دلایا کہ محکمہ ان کے ساتھ کھڑا ہے اور انہیں انصاف دلانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ اس شرمناک واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو فوری اور سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے تھانہ بی سیکشن نوابشاہ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔

    Related Posts

    سکرنڈ میں معمولی تنازع پر نوجوان قتل، تین افراد نامزد

    کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سے راجیش کمار ہرداسانی کی ملاقات، دیوالی کے انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال

    شہید بینظیرآباد: پاکستان و ترک ریڈ کریسنٹ کے تعاون سے 30 مستحق خواتین میں مویشی تقسیم

    مقبول خبریں

    سکرنڈ میں معمولی تنازع پر نوجوان قتل، تین افراد نامزد

    شہید بینظیرآباد: پاکستان و ترک ریڈ کریسنٹ کے تعاون سے 30 مستحق خواتین میں مویشی تقسیم

    نوابشاہ: گھریلو تشدد کی وائرل ویڈیو پر صوبائی وزیر کا نوٹس، متاثرہ خاتون کو ہر ممکن قانونی تحفظ اور انصاف کی یقین دہانی

    سیالکوٹ: پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری، متعدد ایس ایچ اوز تبدیل

    سابق سینیٹر ڈاکٹر مشتاق احمد کو بڑا صدمہ

    بلاگ

    محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی؛ ایک مزدور کے بیٹے نے ڈاکٹر بن کر تاریخ رقم کر دی

    پی کے کلانی: غربت سے جدوجہد تک، ہنر، خودداری اور عزم کی ایک ناقابلِ فراموش داستان

    مذہبی اصولوں کے دعوے سے سیاسی مفاہمت تک

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.