بھریا سٹی (رپورٹ: مجاہد علی مغل)
نوشہروفیروز میں کنڈا کھاہی کے مقام پر ایک تیز رفتار مسافر کوچ اور موٹرسائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں نوجوانوں کا تعلق بھریا سٹی کے قریب واقع گاؤں واہن خاصخیلی سے بتایا جاتا ہے۔
حادثے کے فوری بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے کوچ ڈرائیور کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ تاہم، حادثے کو آدھا گھنٹہ گزر جانے کے باوجود نہ تو پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور نہ ہی ریسکیو ایمبولینس موقع پر پہنچ سکی، جس کے باعث شدید زخمی نوجوانوں کو بروقت اسپتال منتقل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
علاقہ مکینوں اور متاثرہ خاندانوں نے متعلقہ انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی اس غفلت اور تاخیر پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


