کامونکی (شہزاد سہیل سے):
آج صبح اسسٹنٹ کمشنر کامونکی، میڈم زرگونہ خالد سعید کی خصوصی ہدایت پر گاؤں تولیکی میں "ستھرا پنجاب” کے ورکرز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔
ان ہدایات کے تحت ورکرز نے گاؤں بھر میں صفائی ستھرائی کا عمل شروع کیا اور مختلف مقامات پر لگے ہوئے کچرے کے ڈھیروں کو مکمل طور پر صاف کر دیا۔
مکینوں اور معززین نے اسسٹنٹ کمشنر کامونکی کی اس بہترین اور بروقت کاوش کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے، اور امید ظاہر کی ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے علاقے میں صفائی کے نظام میں مزید بہتری آئے گی۔

