بالٹی مور:صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران حملے کے منصوبے کے انکشاف کے بعد سینٹر کرس مرفی کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ جس کے بعد وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
سینٹر مرفی نے چار دن پہلے انکشاف کیا تھا کہ ٹرمپ نے ایران پر حملے کا فائنل منصوبہ بنا لیا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ سینیٹرزکو بریفنگ دی گئی ہے۔ تفصیل تو نہيں بتا سکتا، صرف اتنا کہوں گا کہ ٹرمپ کا منصوبہ پاگل پن کا مظہر ہے۔ اس سے بڑی تباہی آئے گی
انہوں نےبتایا کہ ٹرمپ کا حملے کا پلان فائل ہے، انہیں یعنی سینٹرز کو بریفنگ دی گئی ہے، اور یہ insane ہے یعنی ایران کو پچاس ساٹھ سال ماضی میں بھیجنے کا منصوبہ ہے۔ جیسے شام اور لبییا کو بھیجا ہے۔
یادرہے کنیٹی کٹ سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ ڈیموکریٹ رہنما کرس مرفی کو ہفتے کے روز دورہ پڑنے کے بعد بالٹی مور کے جانز ہاپکنز ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان کے عملے نے اتوار کو بتایا کہ سینیٹرمرفی اب ہوش میں ہیں، اور ڈاکٹرز ان کی بہتری کی رفتار سے مطمئن ہیں۔ ان کے دفتر کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گے۔
ہفتے کے روز جب مرفی اپنے بیٹے کا ہاکی میچ دیکھ رہے تھے، تو انہیں اپنا بازو سن ہوتا ہوا محسوس ہوا، جس کے بعد وہ ہسپتال چلے گئے۔
ایران حملے کے انکشاف کے بعد سینیٹر کرس مرفی کو دل کا دورہ کیوں پڑا?

