فیصل آباد :فیصل آباد میں سی سی ڈی کامبینہ پولیس مقابلہ، دو ریکارڈ یافتہ ملزمان نوخیز موٹا اور حسینین چنٹو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے
ستیانہ روڈ ملکھانوالہ موڑ کے قریب سی سی ڈی پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقابلہ تقریباً 20سے30 منٹ تک جاری رہا، جس کے دوران دو ریکارڈ یافتہ ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے، جبکہ 3 ملزمان فرار ہوگئےپولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی اقبال ٹاؤن کے انچارج ایس آئی علی اکرام گورائیہ اور سی سی ڈی لائل پور ٹاؤن کے انچارج انسپکٹر صدیق چیمہ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی مبینہ طور پر فائرنگ شروع کردیمبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت نوخیز عرف موٹا سکنہ گلشن رحیم ٹاؤن جڑانوالہ روڈ اور حسنین عرف چنٹو ڈان ولد امتیاز سکنہ 214 رب ڈھڈی والا کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے۔
فیصل آباد: سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ ،ریکارڈ یافتہ ملزمان نوخیز موٹا،حسنین چنٹو اپنے ساتھیوں کی گولیوں سے مارے گئے

