مہمند: پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، دونوں اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے
ضلع مہمند کے علاقے پنڈیالی کے مقام تمانزو میں نامعلوم مسلح افراد نے انسدادِ پولیو ٹیم پر حملہ کیا۔ پولیس اہلکار پولیو ورکرز کی حفاظت کے لیے تھانے سے گاؤں یخ ڈنڈ جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

