سبی (بیورو رپورٹ: محمد اسلم خجک)
ممتاز مورخ، سینئر ریٹائرڈ بیوروکریٹ اور سابق کمشنر کوئٹہ، قلات و مکران، چیئرمین بی ڈی اے اور سیکرٹری داخلہ بلوچستان عبدالعزیز خان لونی کی رسم سوئم سبی میں عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کر دی گئی۔
مرحوم سیکرٹری معدنیات سیدال خان لونی اور کمشنر ایف بی آر اسد خان لونی کے والد، جبکہ افراسیاب لونی اور سلیمان لونی کے دادا تھے۔
رسم سوئم میں سبی کی سیاسی، سماجی، قبائلی شخصیات اور بیوروکریٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شرکاء میں سابق چیف سیکرٹری بلوچستان فتح خان خجک، ڈاکٹر ناصر پلال، محمد حنیف، محمد سلیم، لطیف ترین، احمد خان لونی بابل، محمد حسن مرغزانی، ڈاکٹر اللہ داد لونی، آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ کے صوبائی چیئرمین قادر بخش لونی، ملک فقیر محمد مرغزانی،
حاجی مصطفی خان لونی، شہزاد جمال مری، عبید اللہ خان لونی، محمد انور خجک، ڈاکٹر عبدالعزیز عثمانی، ملک سرور خان مرغزانی، داؤد خان لونی، ملک مجیب الرحمن
خجک، نور محمد لونی، جان محمد خجک، لالا صمد عثمانی، نصیر احمد، محمد حسن چاچڑ اور گل حسن مہر سمیت سینکڑوں افراد شامل تھے۔
اس موقع پر شرکاء نے مرحوم کی مغفرت اور بلندیِ درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعائیں کیں۔








