چینی صدر شی جن پنگ نے مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ خطہ عالمی طاقتوں کی باہمی کشمکش کا میدان نہیں بننا چاہیے۔ بیجنگ میں عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات کے دوران چینی صدر نے تنازعات کو سفارتی ذرائع اور گفتگو سے حل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے عمان کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ چین مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کی بحالی اور پائیدار حل کے لیے عرب ممالک کے ساتھ تعاون اور رابطہ کاری بڑھانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
خلیج کو عالمی طاقتوں کی کشمکش کا میدان نہیں بننا چاہئیے، چینی صدر شی جن پنگ کی عمان کے سلطان سے ملاقات

