پسرور محمد اشفاق
پسرور کی خوبصورتی اور تعمیر و ترقی کے سفر میں ایک اور شاندار باب کا اضافہ ہو گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر پسرور کی خصوصی دلچسپی اور ایک مخیر شخصیت کے تعاون سے شہر کے اہم مقام "ڈسکہ چوک” پر کلاک ٹاور (Clock Tower) نصب کیا جا رہا ہے۔
یہ خوبصورت منصوبہ نہ صرف شہر کی ظاہری خوبصورتی کو نکھارے گا بلکہ اس کی تاریخی شناخت کو بھی مزید اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ مقامی شہریوں اور سماجی حلقوں کی جانب سے اس فلاحی اقدام کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔
شہر کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے مخیر حضرات کا یہ جذبہ انتہائی قابلِ تحسین ہے۔ اس نوعیت کے اقدامات پسرور کو ایک جدید، خوبصورت اور مثالی شہر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے، اور عوامی سطح پر اس امید کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ مستقبل میں بھی ایسے ترقیاتی منصوبے جاری رہیں گے۔



