Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

      ” اب کسی کو نوکری کی ضرورت نہیں رہے گی” — وائٹ ہاؤس سے ایلون مسک کا دنیا کو تاریخی پیغام

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سنسنی خیز مقابلہ! جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹیسٹ سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کیپ ٹاؤن:

    آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کیپ ٹاؤن کے تاریخی نیولینڈز اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں میزبان جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو 176 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔میچ کے آغاز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 329 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ مارکس ایکرمین نے شاندار 95 اور ڈیوڈ بیڈنگھم نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جواب میں آسٹریلیا نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 429 رنز اسکور کیے اور 100 رنز کی اہم برتری حاصل کی۔ جوش انگلیس نے شاندار سنچری (102 رنز) اسکور کی، جبکہ کیمرون گرین (65) اور ایلیکس کیری (80 رنز) نے بھی نمایاں اننگز کھیلیں۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے سائمن ہارمر نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔دوسری اننگز میں جب جنوبی افریقہ کی ٹیم مشکلات کا شکار تھی، تو ریان رکیلٹن (101 رنز) اور ویلم ملڈر (115 رنز) نے ذمہ دارانہ سنچریاں اسکور کرکے میچ کا پسا پلٹ دیا۔ دونوں کے درمیان طویل شراکت داری قائم ہوئی جس کی بدولت جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز میں 387 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کیا اور آسٹریلیا کے سامنے جیت کے لیے 288 رنز کا ہدف رکھا۔جنوبی افریقہ کے دیے گئے 288 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف 111 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ جنوبی افریقی اسپنر سائمن ہارمر نے زبردست باؤلنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔  جنوبی افریقہ نے یہ میچ 176 رنز سے جیت کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔ سائمن ہارمر کو ان کی شاندار اسپن باؤلنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    Related Posts

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو: یو اے ای نے نیدرلینڈز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

    سیالکوٹ: ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں بھگدڑ، 4 افراد جاں بحق ، 14 زخمی

    ڈی پی او دیر بالا کا پولیس ہیڈکوارٹرز میں معائنہ، فورس کے لیے جدید اے پی سی، جیمر پک اَپ اور ایمبولینس فراہم

    مقبول خبریں

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو: یو اے ای نے نیدرلینڈز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

    سیالکوٹ: ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں بھگدڑ، 4 افراد جاں بحق ، 14 زخمی

    سنسنی خیز مقابلہ! جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹیسٹ سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی

    ڈی پی او دیر بالا کا پولیس ہیڈکوارٹرز میں معائنہ، فورس کے لیے جدید اے پی سی، جیمر پک اَپ اور ایمبولینس فراہم

    کم سن بچے پر تشدد کا واقعہ، دیر بالا پولیس کی کارروائی؛ مزید 3 ملزمان گرفتار، تعداد 5 ہوگئی

    بلاگ

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.