لاہور:پاکستان کے سینئر اداکار افضل خان (جان ریمبو) اور ان کی اہلیہ صاحبہ نے اپنے بیٹے احسن خان کی لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) سے گریجویشن مکمل ہونے پر شدید خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔ لمز میں منعقدہ کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کے موقع پر اداکار نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین باپ محسوس کر رہے ہیں۔ جان ریمبو کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں طویل کریئر کے دوران انہیں بیش شمار ایوارڈز ملے، لیکن بیٹے کی تعلیمی کامیابی ان کی زندگی کا سب سے بڑا اور قیمتی اعزاز ہے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں اور آرٹسٹ برادری کی جانب سے جان ریمبو اور ان کے بیٹے کو مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔
دنیا کا سب بڑا ایوارڈ آج جیتا ہے، جان ریمبو اور صاحبہ کا اظہار مسرت

