سیالکوٹ ۔سلیم احمد اعوان شیخو
سرکاری ہسپتال کا کلرک رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کا ڈائری کلرک امجد بٹ ایک شہری سے 10 ہزار روپے رشوت وصول کر رہا تھا کہ اس دوران محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سیالکوٹ کے سرکل آفیسر رانا مبشر علی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر مذکورہ کلرک سے نشان زدہ مذکورہ رقم برآمد کر کے اس کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔


