Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

      ” اب کسی کو نوکری کی ضرورت نہیں رہے گی” — وائٹ ہاؤس سے ایلون مسک کا دنیا کو تاریخی پیغام

      خبردار ، PTA کا بڑا ایکشن: (Inactive SIMs) پر چلنے والے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک ہونا شروع!

      یوٹیوب سے آمدنی کے حصول کے خواہشمند افراد کیلئے ایک اہم تبدیلی کی آزمائش

      ’’تیز ترین ، AIسے لیس’’ ،ایپل نے جدید ترین M6 چپ سے لیس نیا میک بک پرو ، آئی میک متعارف کرا دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سیالکوٹ میں انسدادِ ڈینگی اقدامات تیز؛ اے ڈی سی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اہم اجلاس

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

     

    سیالکوٹ ( سلیم احمد اعوان شیخو بیورو رپورٹ)

      ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز میاں سرمد حسین کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس ہال سیالکوٹ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسدادِ ڈینگی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم چودھری، ڈاکٹر شیراز مسعود، انیٹومالوجسٹ سحرش خالد، سی او ضلع کونسل زبیر وٹو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع بھر میں ڈینگی کی موجودہ صورتِ حال، جاری سرویلنس سرگرمیوں، مشتبہ و تصدیق شدہ کیسز اور انسدادِ ڈینگی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں برس اب تک ضلع سیالکوٹ میں ڈینگی کے 2,699 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 7 ممکنہ اور 15 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ڈینگی کی افزائش کو روکنے کے لیے جاری ویکٹر سرویلنس کے حوالے سے آگاہ کیا گیا کہ ان ڈور سرویلنس کے لیے 555 اور آؤٹ ڈور سرویلنس کے لیے 124 ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔ اس دوران مجموعی طور پر 193,123 گھروں اور 54,875 آؤٹ ڈور مقامات کی چیکنگ کی گئی۔ رپورٹ میں سال 2026ء کے دوران ڈینگی کے مثبت مقامات کی تعداد 71 بتائی گئی، جبکہ 2,802 ہاٹ اسپاٹس کی سو فیصد کوریج بھی مکمل کر لی گئی ہے۔اجلاس میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہیلتھ سیکٹر کے تمام 86 اینڈرائیڈ موبائل فونز فعال ہیں، جبکہ لائن محکموں کے 2,116 میں سے 2,106 موبائل فونز فعال اور 10 غیر فعال ہیں۔ اس کے علاوہ ان ڈور، آؤٹ ڈور، مثبت لاروا، مریضوں اور ہاٹ اسپاٹس سے متعلق تھرڈ پارٹی ویریفکیشن (TPV) کی سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔شکایات کے ازالے کے حوالے سے بتایا گیا کہ ڈینگی وائرس رسپانس (DVR) شکایتی پورٹل پر موصول ہونے والی 1,055 شکایات میں سے 1,043 کو کامیابی سے حل کیا جا چکا ہے جبکہ صرف 12 شکایات زیرِ التوا ہیں۔ سال 2026ء کے دوران اب تک ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے 10 اور تحصیل ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے 67 اجلاس منعقد کیے جا چکے ہیںاجلاس کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میاں سرمد حسین نے زور دیا کہ انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کا تسلسل، سرویلنس کے مؤثر نظام اور شکایات کے بروقت ازالے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ ضلع کو ڈینگی سے محفوظ رکھا جا سکے۔

     

     

    Related Posts

    لمبو گینگ‘ کے 4 افراد گرفتار 12 لاکھ 70 ہزار روپے نقد اور اسلحہ برآمد

    پسرور: امن چوک میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف پیرا اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ کارروائی

    پرنس محمد احمد زئی کی بحفاظت بازیابی کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں، نواب ذوالفقار علی مگسی

    مقبول خبریں

    لمبو گینگ‘ کے 4 افراد گرفتار 12 لاکھ 70 ہزار روپے نقد اور اسلحہ برآمد

    پسرور: امن چوک میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف پیرا اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ کارروائی

    پرنس محمد احمد زئی کی بحفاظت بازیابی کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں، نواب ذوالفقار علی مگسی

    خان آف قلات کے فرزند شہزادہ محمد احمد زئی اور محافظوں کا اغوا، 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود بازیابی نہ ہو سکی

    سرکاری ہسپتال کا کلرک رشوت لیتے گرفتار

    بلاگ

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.