امن چوک میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف پیرا (PEPRA) اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ یہ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت کی نگرانی میں کی گئی، جس کے دوران رکشوں اور ٹویوٹا گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا۔اس موقع پر ٹریفک کی روانی کو مسلسل برقرار رکھنے اور حادثات کی روک تھام کے لیے ٹریفک کنٹرول اتھارٹی کو قانون کے مطابق سخت کارروائیوں کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں مکمل سہولت فراہم کی جا سکے۔