دیر بالا(سدیس شیخ ڈسٹرکٹ رپورٹر(
ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ زاہد نواز مروت کے احکامات اور قائم مقام ڈی پی او دیر بالا محمد الیاس خان کی ہدایات پر ضلع بھر کے تمام تھانہ جات میں عوام کی رہنمائی اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مددگار پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے۔مددگار پولیس اہلکار تھانہ آنے والے سائلین کی رہنمائی، مسائل کے حل میں معاونت اور متعلقہ افسران سے ملاقات میں سہولت فراہم کریں گے۔ اہلکاروں کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور مؤثر انداز میں پیش آنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔قائم مقام ڈی پی او دیر بالا نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور بہتر پولیس خدمات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔


