لاہور: کہتے ہیں کہ قسمت بدلنے میں دیر نہیں لگتی، اور ایسا ہی کچھ گزشتہ روز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران دیکھنے کو ملا، جہاں ایک غریب بال بوائے نے اپنے حیران کن کیچ سے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔
میچ کے دوران جب ایک سری لنکن بلے باز نے زوردار چھکا لگایا، تو باؤنڈری لائن کے باہر کھڑے بال بوائے نے انتہائی پھرتی اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف ایک ہاتھ سے ایک ناقابلِ یقین کیچ دبوچ لیا۔ اتنی اونچائی اور تیز رفتاری سے آتی ہوئی گیند کو ایک ہاتھ سے اتنی آسانی سے پکڑتے دیکھ کر میدان میں موجود شائقین دنگ رہ گئے۔ ٹی وی اسکرینز پر بار بار اس کیچ کا ری پلے دکھایا گیا اور غیر ملکی کمنٹیٹرز بھی اس کے غیر معمولی ٹیلنٹ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
میچ کے اختتام پر پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے حکام نے اس نوجوان کو فوری طور پر اپنے پاس بلا لیا۔ معلوم ہوا کہ اس نوجوان کا نام عدنان ہے جو لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں مزدوری کر کے گھر کا چولہا جلاتا ہے، کیونکہ اس کے والد انتقال کر چکے ہیں۔
عدنان کرکٹ کا جنون کی حد تک شوق رکھتا ہے اور ایک مقامی کلب میں بحیثیت آل راؤنڈر پریکٹس بھی کرتا ہے، لیکن شدید مالی مشکلات کی وجہ سے وہ کسی بڑے پلیٹ فارم تک نہیں پہنچ پا رہا تھا۔ میچ کے دن اس نے خاص طور پر ہوٹل سے چھٹی لی تھی تاکہ گراؤنڈ میں بال بوائے کی ذمہ داری نبھا سکے۔
پی سی بی نے عدنان کی کرکٹ کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس کے لیے زبردست اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ 4 لاکھ روپے کا نقد رقم کا چیک فوراً پیش کیا گیا۔
جبکہ اسے پی سی بی آفیشل انڈر کلب اکیڈمی میں مفت داخلہ اور تربیت کی سہولت فراہم کی گئی ہے مستقبل میں باقاعدہ کوچنگ کی بدولت عدنان کے ڈومیسٹک کرکٹ میں شامل ہونے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔
اسٹیڈیم میں پکڑے گئے محض ایک کیچ نے اس محنتی نوجوان کی نہ صرف مالی مشکلات دور کر دیں بلکہ اس کے قومی کرکٹ تک پہنچنے کے خواب کو تعبیر دینے کی راہ بھی ہموار کر دی۔
ایک کیچ نے بدل دی غریب بال بوائے کی تقدیر! پی سی بی کا عدنان کے لیے 4 لاکھ انعام اور اکیڈمی میں مفت داخلے کا اعلان

