بہار کی راجدھانی پٹنہ کے رام کرشن نگر میں واقع کھیمنی چک سبزی منڈی میں اچانک زبردست آگ لگ گئی۔ علی الصبح تقریباً 4 بجے آتشزدگی کا یہ خطرناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں درجنوں دکانیں جل کر خاک ہو گئیں۔ اس خطرناک آتشزدگی کے حادثے میں کاسمیٹکس، موبائل مرمت اور کھانے کی دکانیں جلی ہیں۔ آگ کے شعلے اس قدر تیز تھے کہ آگ پر قابو پانے کا بھی موقع نہیں ملا۔ آگ لگنے کی وجہ سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ حالانکہ کچھ لوگوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سامانوں کو بچانے کی بھی کوشش کی، لیکن آگ کے سامنے سبھی بے بس نظر آئے۔

