وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر علی حسام اصغر نے ملاقات کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات میں تاجر برادری کی فلاح و بہبود، صنعتی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خواجہ شاہزیب اکرم اور خواجہ وسیم افضل بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر علی حسام اصغر کو مبارکباد دی۔
ملاقات کے دوران لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل اور پنجاب میں صنعتی ترقی کے فروغ کیلئے مختلف تجاویز اور سفارشات پیش کیںمریم نواز نے قابل عمل تجاویز پر عمل درآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے لاہور چیمبر آف کامرس کے نو منتخب صدر علی حسام کی ملاقات، تاجروں کے مسائل کے حل، صنعتی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ پر اہم گفتگو۔ ❤️🤝 https://t.co/tOkLH3fKG8
— Ch Hamza Khalid (@Hamza_sgd) October 29, 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کو کاروبار دوست صوبہ بنانے کیلئے ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، تاجروں، صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ای بز متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ صنعتی ترقی کی راہ میں حائل سرخ فیتے کی رکاوٹیں دور کی جا رہی ہیں۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے وزیراعلیٰ کے عوام دوست اقدامات کو سراہا۔
صدر علی حسام اصغر نے امن و امان کے قیام کے لئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم پنجاب میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
خواجہ شاہزیب اکرم نے بھی وزیراعلیٰ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف دن رات محنت کر کے پنجاب کو ایک مثالی صوبہ بنا رہی ہیں۔

