گجرات: بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF) نے بھارتی ریاست گجرات کے سرحدی ضلع کچھ کے قریب سر کریک (Sir Creek) کے سمندری علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پاکستانی ماہی گیروں نے مبینہ طور پر بھارتی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی تھی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا اور ان کی ماہی گیر کشتی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ واقعے کے بعد سرحدی امور پر سیکیورٹی کے حوالے سے مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔

