مظفر آباد :وادیِ نیلم میں ایک افسوسناک اور غم ناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں اسکول جانے والے معصوم بچوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جا گری۔ اس خوفناک حادثے کے نتیجے میں 4 معصوم بچے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ دردناک واقعہ وادیِ نیلم کے علاقے نگدر کناری کے قریب اس وقت پیش آیا جب بچے معمول کے مطابق صبح اسکول جا رہے تھے۔
تیز رفتار یا سڑک کی ناہمواری کے باعث ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی سے ہوتی ہوئی منہ زور دریائے نیلم میں جا گری۔حادثے کا شکار ہونے والے تمام بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، جس کے باعث علاقے میں شدید کوہرام مچ گیا۔ جاں بحق ہونے والے 4 بچوں میں 3 سگے بھائی بھی شامل ہیں، جن کی ناگہانی موت نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے۔
وادی نیلم کے علاقہ نگدر میں افسوس ناک حادٹہ جیپ کھائی میں جا گری ایک ہی خاندان کے چار بچے جاں بحق والد شدیدذخمی بچے سکول کا رہے تھے https://t.co/bGSVIJIzn2
— Amiruddin Mughal (@MughalAmiruddin) October 24, 2026
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔
شدید کٹھن حالات کے باوجود ریسکیو اہلکاروں نے دریا کی تیز لہروں سے بچوں کی لاشوں کو باہر نکالا اور زخمیوں سمیت فوری طور پر قریب ترین مقامی ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی بچوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

