Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کیا انٹرنیٹ کا 70 فیصد حصہ خطرے میں ہے؟ پی ایچ پی (PHP) کی سنگین سیکیورٹی خامی نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی

      5سالہ آٹو پالیسی منظور: الیکٹرک گاڑیاں مزید سستی ،شہریوں کی موجیں لگ گئیں

      مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا وقت آ گیا: جاپانی خلائی مشن خلا میں روانہ!

      بچوں کے لیے خطرے کی گھنٹی! ناروے کا دنیا کا سب سے بڑا اور سخت قدم؛ سوشل میڈیا کے بعد گیمز پر بھی مکمل پابندی کی تیاری

      اسپیشل آپریشن کمانڈوز کیلئے اسرائیل کی نئی ملٹری وہیکل ‘اسٹارمر’ متعارف ، حیران کن خوبیاں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ڈسکہ کا دورہ؛ ٹی ایچ کیو ہسپتال اور ‘ستھرا پنجاب’ مہم کا تفصیلی جائزہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)

     ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے تحصیل ڈسکہ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال (THQ) ڈسکہ میں طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا باریک بینی سے جائزہ لیا، جبکہ ‘ستھرا پنجاب’ مہم کے تحت جاری صفائی آپریشنز کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کی سخت ہدایات جاری کیں۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں سے براہ راست گفتگو کرکے علاج معالجے کے معیار اور سہولیات کے بارے میں فیڈ بیک حاصل کیا۔ انہوں نے ہسپتال کی فارمیسی میں ادویات کی دستیابی کو بھی خصوصی طور پر چیک کیا۔بعد ازاں، ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے شہر میں ‘ستھرا پنجاب’ پروگرام کے تحت جاری صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ صفائی ستھرائی کے عمل کو مزید تیز اور مستحکم بنایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فیلڈ میں دستیاب تمام وسائل کو بہترین انداز میں بروئے کار لایا جائے، شہری علاقوں میں صفائی کے معیار کو بلند کیا جائے اور شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس ضمن میں فریضہ کی انجام دہی میں کسی قسم کی سستی، غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ محکموں کی کارکردگی کی مسلسل کڑی نگرانی کی جائے گی۔اس دورے کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز میاں سرمد حسین، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر اور ایم ڈی ستھرا پنجاب سیالکوٹ مزمل الیاس بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

    Related Posts

    ڈھڈیال: چک بیلی روڈ پر ٹرک اور ڈمپر میں تصادم، معجزانہ طور پر جانی نقصان سے بچت

    خاتون اے ایس پی کو دھمکیاں اور ہراساں کرنے کا انکشاف;سی ایس پی افسر گرفتار

    وزیرِ کھیل و توانائی فیصل ایوب کھوکھر کا سیالکوٹ چیمبر کا دورہ

    مقبول خبریں

    خاتون اے ایس پی کو دھمکیاں اور ہراساں کرنے کا انکشاف;سی ایس پی افسر گرفتار

    وزیرِ کھیل و توانائی فیصل ایوب کھوکھر کا سیالکوٹ چیمبر کا دورہ

    آر پی او ساہیوال کا پاکپتن کا دورہ، کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور تھانہ فرید نگر کی انسپکشن

    پنجاب میں مہنگائی اور سمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن: 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، 10 کلو بیگ کی فروخت ، گندم کی سمارٹ کاشت کاری لازمی قرار

    خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں محکمہ صحت میں ہر قسم کی بھرتیوں پر پابندی عائد

    بلاگ

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.