Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کیا انٹرنیٹ کا 70 فیصد حصہ خطرے میں ہے؟ پی ایچ پی (PHP) کی سنگین سیکیورٹی خامی نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی

      5سالہ آٹو پالیسی منظور: الیکٹرک گاڑیاں مزید سستی ،شہریوں کی موجیں لگ گئیں

      مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا وقت آ گیا: جاپانی خلائی مشن خلا میں روانہ!

      بچوں کے لیے خطرے کی گھنٹی! ناروے کا دنیا کا سب سے بڑا اور سخت قدم؛ سوشل میڈیا کے بعد گیمز پر بھی مکمل پابندی کی تیاری

      اسپیشل آپریشن کمانڈوز کیلئے اسرائیل کی نئی ملٹری وہیکل ‘اسٹارمر’ متعارف ، حیران کن خوبیاں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سکھر میونسپل کارپوریشن میں مالی بحران یا مبینہ غفلت؟ تین ماہ سے تنخواہوں اور پنشن سے محروم ملازمین کا دھرنا، اہم انکشافات سامنے آ گئے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سکھر (رپورٹ/عبد الرحمان راجپوت)

    سکھر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں اور پنشنوں کی عدم ادائیگی اور جائز مطالبات منظور نہ ہونے کے خلاف مرحلہ وار احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا۔ ملازمین نے میئر سکھر اور میونسپل کمشنر کے دفاتر کے باہر شدید احتجاجی دھرنا دیا اور جم کر نعرے بازی کی۔ احتجاج کی قیادت محنت کش اسٹاف یونین سی بی اے سکھر میونسپل کارپوریشن کے جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ، سینئر نائب صدر دانش قریشی، رابطہ سیکریٹری شاہد حسین جتوئی، حامد مغل، کاشف ملک، رمیش لعل اور دیگر یونین رہنماؤں نے کی۔احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین نے یونین کے جھنڈے اور مطالبات کے حق میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے یونین رہنماؤں نے انکشاف کیا کہ سکھر میونسپل کارپوریشن کو او زیڈ ٹی (آکٹروئی و ضلعی ٹیکس) کی مد میں ملنے والی 22 کروڑ 90 لاکھ روپے کی رقم میں سے 9 کروڑ روپے سے زائد تنخواہوں اور 5 کروڑ روپے پنشنوں کی مد میں مختص کرنے کے باوجود 8 کروڑ 90 لاکھ روپے بچتے ہیں، جبکہ بلدیاتی ادارے کی ماہانہ آمدنی بھی ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔رہنماؤں نے سوال اٹھایا کہ 9 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد کی رقم دستیاب ہونے کے باوجود ملازمین کو تنخواہوں اور پنشنوں سے محروم رکھنا اور ترقیاتی فنڈز ہوتے ہوئے بنیادی حقوق نہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کارپوریشن کے تینوں ٹاؤنز کے ملازمین کو تمام مراعات مل چکی ہیں جبکہ سکھر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ملازمین کا کہنا ہے کہ میونسپل کمشنر خالد جتوئی اور میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی جانب سے یقین دہانیوں کے باوجود مسائل حل نہیں کیے گئے۔ یونین نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر تنخواہوں اور پنشنوں کی ادائیگی یقینی نہ بنائی گئی تو احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی۔یونین رہنماؤں نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزراء سے فوری نوٹس لینے اور ملازمین کے بقایاجات جلد از جلد ادا کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

    Related Posts

    شیخوپورہ: 12 سالہ گھریلو ملازمہ زینب تشدد سے جاں بحق، گھر کا مالک گرفتار،

    ڈھورونارو میں حیسکو کا بڑا اقدام: کھلی کچہری میں غیر قانونی کٹوتیاں اور زائد بل ختم، صارفین کو لاکھوں روپے کا ریلیف!

    مجھ پرکئے گئے ریمارکس غیرضروری،وہی کہا جو عوامی جذبات تھے ، حنا پرویز بٹ

    مقبول خبریں

    شیخوپورہ: 12 سالہ گھریلو ملازمہ زینب تشدد سے جاں بحق، گھر کا مالک گرفتار،

    مجھ پرکئے گئے ریمارکس غیرضروری،وہی کہا جو عوامی جذبات تھے ، حنا پرویز بٹ

    بجلی کے ظالمانہ بلوں نے سکھر کے تاجروں کا جینا دوبھر کردیا: سیپکو حکام اور تاجر رہنماؤں میں ہنگامی ملاقات، کڑے فیصلوں کا عندیہ!

      سیپکو کی من مانیوں کا خاتمہ یا نیا تنازع؟ سکھر کے تاجروں اور بجلی حکام کے درمیان ہنگامہ خیز آمنے سامنے!

      صوبائی محتسب سندھ کے اسکولوں میں اہم آگاہی سیمینار

    بلاگ

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.