لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے ہونہار اور مستحق طلبا کے لیے ‘چیف منسٹر پنجاب ہونہار اسکارلشپ پروگرام’ (CM Punjab Honhaar Scholarship Program) کے اگلے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے آن لائن پورٹل کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر اپنے ایک جذباتی اور حوصلہ افزا پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے خواب ہی پنجاب کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر پوسٹ کئے گئے اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ الحمدللہ! ہونہار اسکارلشپ پروگرام کے ذریعے اب تک 1 لاکھ 60 ہزار انتہائی باکمال نوجوانوں کو اپنے تعلیمی خواب پورے کرنے کے لیے بااختیار بنایا جا چکا ہے۔
اس پروگرام کے تحت 70 ایسے ڈسپلنز (Disciplines) اور شعبہ جات میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں جو مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ ہیں۔ یہ اقدام تمام رکاوٹوں کو توڑ کر خوابوں کو حقیقت میں بدل رہا ہے۔
My dear students of Punjab!
Your dreams are the heartbeat of Punjab’s future, and your potential is the promise of a brighter tomorrow.
Alhamdolillah, through the CM Punjab Honhaar Scholarship Program, 160,000 talented young minds have been empowered to pursue their aspirations, with opportunities across 70 future-focused disciplines. This initiative is breaking barriers, creating opportunities, and turning dreams into reality.
The portal for the next cycle is now open!
Dear students, believe in your abilities, pursue your education with passion, and never let challenges stand in the way of your dreams. Your talent deserves opportunity, your hard work deserves recognition, and your ambitions deserve the chance to flourish.
Your success is Punjab’s pride, and your achievements will shape our future!
Apply now and take the next step towards your dreams:
🔗 https://t.co/Gy4bod7KnL— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 19, 2026
وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ ہونہار اسکارلشپ کے اگلے سائیکل (Cycle) کے لیے آن لائن پورٹل باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا ہے، جہاں مستحق اور ہونہار طلبا درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
پنجاب کے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے لکھا:”میرے پیارے طلبا! اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ رکھیں، جذبے اور محنت کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھیں اور کبھی کسی چیلنج کو اپنے خوابوں کے راستے میں نہ آنے دیں۔ آپ کا ٹیلنٹ مواقع کا مستحق ہے، آپ کی محنت اعتراف کی مستحق ہے اور آپ کی امنگوں کو پروان چڑھنے کا پورا حق حاصل ہے۔ آپ کی کامیابی پنجاب کا فخر ہے اور آپ کی یہی کاوشیں ہمارے مستقبل کو سنواریں گی۔”حکومتی ذرائع کے مطابق ہونہار اسکارلشپ پروگرام کا مقصد غریب اور متوسط طبقے کے ہونہار بچوں کو مالی مشکلات کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم سے محروم ہونے سے بچانا اور انہیں عالمی معیار کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں تعلیم حاصل کرنے کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہے۔

