دیر بالا (ڈسٹرکٹ رپورٹر سدیس شیخ)
مسلم لیگ (ن) تحصیل واڑی کے زیرِ اہتمام صوبے میں 13 سالہ دورِ اقتدار کے خاتمے کی خوشی میں "یومِ نجات امن مارچ” منعقد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے پارٹی کارکنوں سے امن مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی امیدوار اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ملک امیر نواز خان، سابق صوبائی وزیر ملک جہانزیب خان، سابق رکن قومی اسمبلی حاجی عنایت خان، ملک نثار خان، ناظم حسین احمد روغانی، ملک وصیت شدیل کارو، صاحبزادہ انوراللہ، حاجی ملنگ، ملک فرمان اللہ روغانی اور ملک حمید کاروں نے مشترکہ طور پر کہا کہ صوبے میں گزشتہ 13 سال سے قائم مخصوص سیاسی طبقے کے اقتدار کے خاتمے پر یومِ نجات امن مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
رہنماؤں نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملکی سالمیت کے محافظ اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔آخر میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے تمام کارکنوں اور عہدیداروں سے پرزور اپیل کی کہ وہ یومِ نجات امن مارچ میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کریں اور اسے تاریخی کامیابی سے ہمکنار کریں۔




