Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایلون مسک پر بننے والی ڈاکیومنٹری ٹک ٹاک نے بَین کیوں کی ? سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

      یوٹیوب سرچ میں اے آئی کا نیا تجربہ، صارفین کے لیے ’آسک یوٹیوب‘ فیچر متعارف

      ميٹا /فیس بک کی اے آئی ٹریننگ کی متنازع شقیں واپس: نیوز ویب سائٹس کے contentسے متعلق تجارتی شرائط میں ترمیم

      مصنوعی ذہانت کی خود مختاری کا خطرہ: کوڈنگ اسائنمنٹ کے دوران اے آئی نے کرپٹو والٹ سے فنڈز منتقل کر لیے

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: فولڈ ایبل آئی فون کے لیے خریداروں کی دوڑ، آدھے گھنٹے میں تمام فونز بک

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کرکٹ کی دنیا میں ایک اور انقلاب: منفرد فارمیٹ ’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ کا اعلان، رواں سال نومبر میں کولمبو میں سجے گا میلہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کولمبو: ویب ڈیسک

    کرکٹ کی تاریخ میں ایک بالکل نئے اور انوکھے فارمیٹ ’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ (Test Twenty) کا باضابطہ آغاز ہونے جا رہا ہے، جو شائقینِ کرکٹ کے لیے ایک دلکش تجربہ ثابت ہوگا۔ یہ منفرد ٹورنامنٹ رواں سال 14 سے 29 نومبر 2026 تک سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے مشہور سنہالیز اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔فارمیٹ کی منفرد خصوصیات: اس ٹورنامنٹ کی سب سے بڑی انفرادیت یہ ہے کہ اس میں لڑکے اور لڑکیاں الگ الگ اننگز کھیلنے کے باوجود ایک ہی ٹیم کے مجموعی اسکور میں حصہ ڈالیں گے۔ ہر میچ 80 اوورز پر مشتمل ہوگا، جسے دو مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے:پہلے 40 اوورز دن کے وقت سرخ گیند اور روایتی سفید لباس میں کھیلے جائیں گے۔باقی 40 اوورز فلڈ لائٹس میں سفید گیند اور رنگین لباس کے ساتھ کھیلے جائیں گے۔کھلاڑی اور ٹیمیں: منتظمین کے مطابق اس ایونٹ میں 13 سے 21 سال کی عمر کے 160 نوجوان کرکٹرز حصہ لیں گے، جنہیں چار براعظمی ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر ٹیم میں 20 لڑکے اور 20 لڑکیاں شامل ہوں گی۔مشاورتی بورڈ اور لیجنڈز کی موجودگی: اس ٹورنامنٹ کی اہمیت کا اندازہ اس کے مشاورتی بورڈ سے لگایا جا  ہے، جس میں جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز، آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن اور ویسٹ انڈیز کے کلائیو لائیڈ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ویرات کوہلی کے بچپن کے کوچ راجکمار شرما اس عالمی سلیکشن کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔  ایونٹ کا فائنل مقابلہ 29 نومبر کو کھیلا جائے گا، جبکہ تمام میچز کے سونی اسپورٹس نیٹ ورک پر براہِ راست نشر کیے جانے کی توقع ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کرکٹ کا یہ نیا تجربہ شائقین میں کتنی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوتا ہے۔

    Related Posts

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ‘ہونہار اسکالرشپ پروگرام’ کے اگلے مرحلے کا اعلان: 1 لاکھ 60 ہزار طلبا کے لیے تعلیمی مواقع، پورٹل فعال

    یونان ، ترکی سے آنیوالی غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، شیرخوار بچے سمیت 6 جاں بحق

    بنگلہ دیشی فضائیہ کا سابق سربراہ قطر میں گرفتار؛ بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے سنگین الزامات

    مقبول خبریں

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ‘ہونہار اسکالرشپ پروگرام’ کے اگلے مرحلے کا اعلان: 1 لاکھ 60 ہزار طلبا کے لیے تعلیمی مواقع، پورٹل فعال

    کرکٹ کی دنیا میں ایک اور انقلاب: منفرد فارمیٹ ’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ کا اعلان، رواں سال نومبر میں کولمبو میں سجے گا میلہ

    یونان ، ترکی سے آنیوالی غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، شیرخوار بچے سمیت 6 جاں بحق

    بنگلہ دیشی فضائیہ کا سابق سربراہ قطر میں گرفتار؛ بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے سنگین الزامات

    ملتان:بوسن روڈ پر تیز رفتار کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی، پانچوں نوعمر سوار موقع پر دم توڑ گئے

    بلاگ

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    "گریڈ 22 کی ترقیوں پر اہم پیش رفت، ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ”

    ہائی ویز پر تیز ایل ای ڈی لائٹس؛ روشنی یا موت کا سامان؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.