Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت کی خود مختاری کا خطرہ: کوڈنگ اسائنمنٹ کے دوران اے آئی نے کرپٹو والٹ سے فنڈز منتقل کر لیے

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: فولڈ ایبل آئی فون کے لیے خریداروں کی دوڑ، آدھے گھنٹے میں تمام فونز بک

      لمبی قطاروں اور ٹریفک جام کا مسلہ حل،اب گاڑیاں ہوا میں اُڑا کریں گی

      قدرت کا ایک اور معجزہ؛ سمندر کی گہرائیوں میں چھپا ایسا راز جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا!

      گوگل کا بڑا اعلان، نیوز ویب سائٹس اور خبر رساں اداروں کیلئے خوشخبری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    تیسری شادی پر خاندانی تنازع: سگے بھائیوں کے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والے شہری کی پریس کانفرنس، تحفظ کا مطالبہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نواب شاہ (بیورو رپورٹ: نفیس آرائیں)

    خیرپور کے رہائشی غلام مرتضیٰ سولنگی نے الزام عائد کیا ہے کہ تیسری شادی کرنے کے بعد ان کے بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ تنازع شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے نتیجے میں انہیں مبینہ تشدد، زنجیروں میں باندھنے اور دھمکیوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے تحفظ فراہم کرنے اور معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کی اپیل کی ہے۔نواب شاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے خاندانی تنازع کا شکار ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مخالفین نے انہیں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، زنجیروں میں باندھا اور مرغ بنا کر سزائیں دیں، جبکہ بھائی کی شادی کے موقع پر بھی ان کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔متاثرہ شہری نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ روز نامزد ملزمان افضل، طارق، یارو اور ارباب سولنگی نے انہیں مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے ان کی پشت پر چوٹوں کے نشانات موجود ہیں اور اس واقعے کے چشم دید گواہ بھی موجود ہیں۔غلام مرتضیٰ سولنگی نے مزید بتایا کہ مخالف فریق کی جانب سے ان سے پانچ لاکھ روپے طلب کیے جا رہے ہیں اور رقم نہ دینے کی صورت میں جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک غریب آدمی ہیں اور اتنی بڑی رقم ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔متاثرہ شہری نے ایس پی نواب شاہ اور دیگر متعلقہ پولیس حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ ان کی شکایت کا فوری نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کرائی جائیں، گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جائیں اور انہیں جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ قانون کے مطابق کارروائی چاہتے ہیں اور اگر انہیں انصاف نہ ملا تو وہ عدالت سے رجوع کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ اس واقعے کے حوالے سے نامزد افراد کا مؤقف تحال سامنے نہیں آ سکا ہے، جبکہ لگائے گئے الزامات کی آزادانہ تصدیق ہونا باقی ہے۔

    Related Posts

    سانگھڑ: کھپرو کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان استاد ق ت ل

    پولیس پر ہراساں کرنے اور رقم لینے کے الزامات، غریب محنت کش کی تحفظ کی اپیل

    مٹھی: جماعت اسلامی کی جانب سے ایم ڈی کیٹ میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم

    مقبول خبریں

    سانگھڑ: کھپرو کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان استاد ق ت ل

    پولیس پر ہراساں کرنے اور رقم لینے کے الزامات، غریب محنت کش کی تحفظ کی اپیل

    تیسری شادی پر خاندانی تنازع: سگے بھائیوں کے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والے شہری کی پریس کانفرنس، تحفظ کا مطالبہ

    مٹھی: جماعت اسلامی کی جانب سے ایم ڈی کیٹ میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم

    آئی سی سی ورلڈ کپ لیگ ٹو: کینیڈا نے نیپال کو 24 رنز سے شکست دے دی

    بلاگ

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    "گریڈ 22 کی ترقیوں پر اہم پیش رفت، ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ”

    ہائی ویز پر تیز ایل ای ڈی لائٹس؛ روشنی یا موت کا سامان؟

    ہماری خاموشی اور معاشرے میں دن بدن پروان چڑھتی ہوئی نا انصافی

    ​”ناکامی کا ذمہ دار کون۔۔۔؟” میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.