العمیرات: آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو (ICC Men’s Cricket World Cup League 2) کے ایک انتہائی اہم اور سنسنی خیز میچ میں کینیڈا نے نیپال کو 24 رنز سے شکست دے کر قیمتی پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں۔ٹاس جیت کر کینیڈا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز کا دفاعی ہدف اسکور بورڈ پر سجایا۔ کینیڈا کی طرف سے یوراج سمرا (Yuvraj Samra) نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 117 گیندوں پر 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 105 رنز کی دلکش سنچری اسکور کی۔ ان کے علاوہ حمزہ طارق نے 30 اور ایرون جانسن نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیپال کی جانب سے بولنگ کرتے ہوئے سندیپ لمیچھانے اور سخیندر سنگھ نے نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔257 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپالی ٹیم کا آغاز بھی اچھا رہا تاہم پوری ٹیم 46 اوورز میں 232 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ نیپال کی طرف سے ارجن کومل نے سب سے زیادہ 112 گیندوں پر 87 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیپندر سنگھ ایری نے 27 رنز بنائے، تاہم وہ ٹیم کو فتح کی منزل تک نہ پہنچا سکے۔ کینیڈین بولرز نے شاندار لائن اور لینتھ سے گیند بازی کرتے ہوئے آخری اوورز میں دباؤ بنائے رکھا اور نیپالی بیٹنگ لائن کو پویلین واپس بھیج دیا۔شاندار سنچری بنانے والے کینیڈا کے یوراج سمرا کو بہترین کارکردگی پر ‘میچ کے بہترین کھلاڑی’ (Player of the Match) کا ایوارڈ دیا گیا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ لیگ ٹو: کینیڈا نے نیپال کو 24 رنز سے شکست دے دی

