Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت کی خود مختاری کا خطرہ: کوڈنگ اسائنمنٹ کے دوران اے آئی نے کرپٹو والٹ سے فنڈز منتقل کر لیے

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: فولڈ ایبل آئی فون کے لیے خریداروں کی دوڑ، آدھے گھنٹے میں تمام فونز بک

      لمبی قطاروں اور ٹریفک جام کا مسلہ حل،اب گاڑیاں ہوا میں اُڑا کریں گی

      قدرت کا ایک اور معجزہ؛ سمندر کی گہرائیوں میں چھپا ایسا راز جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا!

      گوگل کا بڑا اعلان، نیوز ویب سائٹس اور خبر رساں اداروں کیلئے خوشخبری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نوشہرہ: تھانہ نظام پور پولیس کی شاندار کارروائی، ڈکیت گروہ کا سرغنہ اور قتل میں ملوث ملزم گرفتار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نوشہرہ انورزیب خان سے

     ضلع نوشہرہ میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے اہم اور کامیاب کارروائیاں انجام دی ہیں۔ ایک کارروائی کے دوران مسلح راہزنی میں ملوث ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے مسروقہ رقم برآمد کر لی گئی ہے جبکہ دوسری کارروائی میں قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو بھی دبوچ لیا گیا۔ضلعی پولیس سربراہ (DPO) سونیا شمروز خان کی ہدایت اور ایس ڈی پی او اکوڑہ خٹک سرکل گلشید خان کی براہِ راست نگرانی میں، ایس ایچ او تھانہ نظام پور کاشف خان اور تفتیشی آفیسر نعیم خان پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جسے راہزنی میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور مسروقہ مال کی برآمدگی کا ٹاسک سونپا گیا تھا۔پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید تفتیشی خطوط پر کام کرتے ہوئے تمام شواہد اکٹھے کیے اور ٹھوس معلومات کی بنیاد پر راہزن گروہ کے سرغنہ تک کامیاب رسائی حاصل کی۔ کارروائی کے دوران گروہ کے سرغنہ حضرت عمر ولد قیمت گل سکنہ اسوخیل نظام پور کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزم نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کیا، جس کی نشاندہی پر موٹرسائیکل فروخت کرنے سے حاصل ہونے والی 90 ہزار روپے نقد رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کے نام تفتیشی مفاد کے پیشِ نظر صیغۂ راز میں رکھے گئے ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ان کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔

      اسی طرح تھانہ نظام پور پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران مقدمہ نمبر 569 مورخہ 29 ستمبر 2026ء (جرم دفعہ 302، 324، 34) میں نامزد ملزم آفتاب ولد محمد علی سکنہ جبئی کو بھی حسب ضابطہ گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے دونوں مقدمات میں مزید تفتیش جاری ہے۔

    Related Posts

    سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کا دسترخوان: مورو میں غریب اور مسکین افراد کے لیے روزانہ مفت دو وقت کے کھانے کا انتظام

    نوشہروفیروز: پولیس کا چھاپہ، جعلی کھاد کی بوریاں اور کیمیکل برآمد

    جھنگ: تھل ڈیزرٹ ریلی میں فضا میں بلند ہوتے ہی پیراگلائیڈر جل گیا، پائلٹ جاں بحق

    مقبول خبریں

    نوشہرہ: تھانہ نظام پور پولیس کی شاندار کارروائی، ڈکیت گروہ کا سرغنہ اور قتل میں ملوث ملزم گرفتار

    نوشہروفیروز: پولیس کا چھاپہ، جعلی کھاد کی بوریاں اور کیمیکل برآمد

    جھنگ: تھل ڈیزرٹ ریلی میں فضا میں بلند ہوتے ہی پیراگلائیڈر جل گیا، پائلٹ جاں بحق

    مصنوعی ذہانت کی خود مختاری کا خطرہ: کوڈنگ اسائنمنٹ کے دوران اے آئی نے کرپٹو والٹ سے فنڈز منتقل کر لیے

    خیبرپختونخوا: سرکاری اسکولوں کے تقریباً 37 ہزار کلاس رومز خستہ حال، تکنیکی معائنے کا فیصلہ

    بلاگ

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    "گریڈ 22 کی ترقیوں پر اہم پیش رفت، ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ”

    ہائی ویز پر تیز ایل ای ڈی لائٹس؛ روشنی یا موت کا سامان؟

    ہماری خاموشی اور معاشرے میں دن بدن پروان چڑھتی ہوئی نا انصافی

    ​”ناکامی کا ذمہ دار کون۔۔۔؟” میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.