Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: فولڈ ایبل آئی فون کے لیے خریداروں کی دوڑ، آدھے گھنٹے میں تمام فونز بک

      لمبی قطاروں اور ٹریفک جام کا مسلہ حل،اب گاڑیاں ہوا میں اُڑا کریں گی

      قدرت کا ایک اور معجزہ؛ سمندر کی گہرائیوں میں چھپا ایسا راز جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا!

      گوگل کا بڑا اعلان، نیوز ویب سائٹس اور خبر رساں اداروں کیلئے خوشخبری

      اسرائیل کا ایک اور گھناؤنا روپ بے نقاب: آن لائن اشتہارات کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین کی جاسوسی کا انکشاف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈسکہ کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا: صوبائی وزیر میاں ذیشان رفیق نے بنک روڈ کا افتتاح کر دیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ:سلیم احمد اعوان شیخو

    صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب میاں ذیشان رفیق نے اپنے حلقہ انتخاب ڈسکہ کی اہم مرکزی شاہراہ بنک روڈ کا باقاعدہ فیتہ کاٹ کر افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنماؤں، مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران، انجمن تاجران، یوتھ ونگ کے نمائندوں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ڈسکہ آمد پر صوبائی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ آتش بازی اور گھوڑوں کے رقص کے ساتھ ان کا شاندار خیرمقدم کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر شہر کی ترقی، ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ بنک روڈ کی تعمیر و بحالی ڈسکہ کے عوام سے کئے گئے وعدے کی تکمیل ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہری علاقوں میں بنیادی سہولیات کی بہتری، نکاسی آب کے مؤثر نظام اور معیاری انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، تاکہ شہریوں اور تاجروں کو ایک بہتر اور پرسکون ماحول میسر آ سکے۔صوبائی وزیر نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بنک روڈ پر سیوریج اور ڈرینج سسٹم کی بہتری، آر سی سی اور کارپٹ روڈ کی تعمیر، سروس روڈ پر ٹف ٹائلز کی تنصیب، جدید لائٹس پولز، روڈ لائٹنگ، گرین بیلٹ کی تیاری اور بجلی کے پولز کی ری الائنمنٹ سمیت بیوٹیفکیشن کے مختلف کام مکمل کیے گئے ہیں۔ ان تمام اقدامات کا مقصد شاہراہ کو محفوظ اور خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ شہری آمدورفت اور تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کو آسان بنانا ہے۔ ماضی میں بینک روڈ پر بارش کے دوران کئی کئی روز تک پانی کھڑا رہتا تھا، جس سے شہریوں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اب ان ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے اس اہم شاہراہ کے انفراسٹرکچر اور نکاسی آب کے مسائل کا مستقل حل نکال لیا گیا ہے۔میاں ذیشان رفیق نے تقریب کے شرکاء کو بتایا کہ ڈسکہ میں بینک روڈ کے علاوہ سمبڑیال روڈ، جامکے روڈ اور ڈسکہ کلاں روڈ سمیت متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں جبکہ دیگر پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔ تقریب کے دوران بڑی اسکرین پر شہر میں جاری اور مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی ویڈیوز اور ڈیزائن بھی دکھائے گئے، جن کے ذریعے شرکاء کو منصوبوں کی نوعیت اور پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔صوبائی وزیر نے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ ڈسکہ میں ٹراما سینٹر، اسپورٹس کمپلیکس اور پارک جیسے اہم منصوبے شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ڈسکہ کی تعمیر و ترقی، شہری سہولیات میں بہتری اور عوامی مسائل کے حل کا یہ سفر پوری آب و تاب کے ساتھ جاری رہے گا تاکہ شہر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

    Related Posts

    سیالکوٹ: "ستھرا پنجاب” وژن کے تحت کارروائیاں تیز، کوڑا جلانے پر دو فیکٹریوں کو جرمانہ

    خام تیل کی عالمی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    مقبول خبریں

    سیالکوٹ: "ستھرا پنجاب” وژن کے تحت کارروائیاں تیز، کوڑا جلانے پر دو فیکٹریوں کو جرمانہ

    ڈسکہ کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا: صوبائی وزیر میاں ذیشان رفیق نے بنک روڈ کا افتتاح کر دیا

    خام تیل کی عالمی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    بھونیشور کمار کو ملی خوشخبری، ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچویں اور آخری ٹی-20 میچ کے ہندوستانی ٹیم میں شامل

    بلاگ

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    "گریڈ 22 کی ترقیوں پر اہم پیش رفت، ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ”

    ہائی ویز پر تیز ایل ای ڈی لائٹس؛ روشنی یا موت کا سامان؟

    ہماری خاموشی اور معاشرے میں دن بدن پروان چڑھتی ہوئی نا انصافی

    ​”ناکامی کا ذمہ دار کون۔۔۔؟” میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.