ایپل کی تاریخ کے پہلے فولڈ ایبل اسمارٹ فون ‘آئی فون ڈیو’ (iPhone Duo) نے مارکیٹ میں آتے ہی دھوم مچا دی ہے۔ پری آرڈر کی بکنگ شروع ہوتے ہی دنیا بھر میں ایپل کے اسنئے شاہکار کو خریدنے کے لیے صارفین کی دوڑ لگ گئی، اور حیرت انگیز طور پر ابتدائی کوٹہ محض آدھے گھنٹے کے اندر ہی مکمل طور پر فروخت ہو گیا۔رپورٹس کے مطابق، 1,999 ڈالر مالیت کے اس پہلے فولڈ ایبل فون کے پری آرڈرز شروع ہونے کے صرف 30 منٹ کے اندر ہی تمام ماڈلز کی فوری ڈیلیوری کا اسٹاک ختم ہو گیا۔ شدید رش اور طلب میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے اب فون کی اگلی ترسیل کے تخمینے جنوری 2027 تک پہنچ چکے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپل کی اس نئی ڈیوائس میں 5.4 انچ کی بیرونی اسکرین اور 7.6 انچ کی فولڈ ایبل اندرونی اسکرین دی گئی ہے، جس نے ٹیک شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔ اگرچہ ایپل کی جانب سے پہلے مرحلے میں دستیاب کل یونٹس کی تعداد ظاہر نہیں کی گئی، لیکن پری آرڈرز کے اس طوفانی آغاز نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ فولڈ ایبل اسمارٹ فونز کی مارکیٹ میں ایپل کی انٹری نے زبردست ہلچل مچا دی ہے۔
ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: فولڈ ایبل آئی فون کے لیے خریداروں کی دوڑ، آدھے گھنٹے میں تمام فونز بک

