Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: فولڈ ایبل آئی فون کے لیے خریداروں کی دوڑ، آدھے گھنٹے میں تمام فونز بک

      لمبی قطاروں اور ٹریفک جام کا مسلہ حل،اب گاڑیاں ہوا میں اُڑا کریں گی

      قدرت کا ایک اور معجزہ؛ سمندر کی گہرائیوں میں چھپا ایسا راز جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا!

      گوگل کا بڑا اعلان، نیوز ویب سائٹس اور خبر رساں اداروں کیلئے خوشخبری

      اسرائیل کا ایک اور گھناؤنا روپ بے نقاب: آن لائن اشتہارات کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین کی جاسوسی کا انکشاف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجت دیپکے گرفتار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نئی دہلی :انڈیا کی کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی، ابھیجیت دیپکے کو دارالحکومت دہلی کے مرکزی علاقے میں مارچ سے قبل حراست میں لے لیا گیا ہے۔
    ان کی حراست ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب پولیس نے جمعے کے مارچ کے انعقاد کے خلاف انتباہ جاری کیا تھا اور اجتماع کو روکنے کے لیے شہر بھر میں ہزاروں اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔
    دیپکے کی نوجوانوں کی قیادت میں قائم کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) انڈیا کے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ پارٹی کا الزام ہے کہ ووٹر فہرستوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن اس الزام کی تردید کرتا ہے۔
    گروپ نے اپنے حامیوں سے کہا تھا کہ وہ دہلی کے مصروف ترین تجارتی علاقوں میں سے ایک، کناٹ پلیس کے ایک پارک میں جمع ہوں اور انڈیا کا پرچم لہرائیں۔
    شرکا کی تعداد سی جے پی کے پہلے مظاہروں کے مقابلے میں کم تھی، اگرچہ ہجوم میں بتدریج اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا تھا۔ بی بی سی نے دیکھا کہ بعض نوجوان مظاہرین کو حراست میں لے کر ایک بس میں دھکیلا جا رہا تھا جہاں پہلے ہی کچھ خواتین زیرِ حراست موجود تھیں۔ بس میں تقریباً 50 خواتین پولیس اہلکار موجود تھیں، جن کی تعداد مظاہرین سے کہیں زیادہ تھی۔
    دیپکے ابھی اپنے گھر سے نکلے تھے اور اپنی گاڑی تک پہنچنے ہی والے تھے کہ بی بی سی نے دیکھا پولیس افسران نے انھیں گھیر لیا اور زبردستی پولیس کی ایک گاڑی میں بٹھا لیا۔ سی جے پی کے بعض حامیوں نے گاڑی کو روانہ ہونے سے روکنے کی کوشش بھی کی۔
    اپوزیشن سیاست دان انیش گاونڈے، جن کے گھر دیپکے قیام پذیر تھے، نے سوال اٹھایا کہ پولیس نے انھیں کیوں حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے ابھی تک عوامی طور پر حراست کی وجہ کی تصدیق نہیں کی۔
    گاونڈے نے کہا: ’قومی پرچم ہاتھ میں لے کر چلنے والے ایک اکیلے شخص کو حراست میں لینا کسی حد تک مضحکہ خیز بات ہے۔‘
    ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں یہ دوسرا موقع تھا جب دیپکے کو حراست میں لیا گیا۔ گذشتہ سنیچر پولیس نے ان کا طیارہ دہلی پہنچنے کے فوراً بعد گھیر لیا تھا اور انھیں اُس منصوبہ بند احتجاج تک پہنچنے سے پہلے ہی اپنے ساتھ لے گئی تھی۔

    Related Posts

    پاکستان کی قیمتی معدنیات میں امریکا، چین اور کینیڈا کی دلچسپی، کوئی ٹھیکا یا مائن کسی کے حوالے نہیں کی گئی: خواجہ آصف

    ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: فولڈ ایبل آئی فون کے لیے خریداروں کی دوڑ، آدھے گھنٹے میں تمام فونز بک

    کے پی کی بربادی کا ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ پی ٹی آئی خود ہے: مریم نواز شریف کی مولانا فضل الرحمٰن کے بیان پر کڑی تنقید

    مقبول خبریں

    پاکستان کی قیمتی معدنیات میں امریکا، چین اور کینیڈا کی دلچسپی، کوئی ٹھیکا یا مائن کسی کے حوالے نہیں کی گئی: خواجہ آصف

    کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجت دیپکے گرفتار

    ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: فولڈ ایبل آئی فون کے لیے خریداروں کی دوڑ، آدھے گھنٹے میں تمام فونز بک

    کے پی کی بربادی کا ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ پی ٹی آئی خود ہے: مریم نواز شریف کی مولانا فضل الرحمٰن کے بیان پر کڑی تنقید

    برطانیہ میں کوکین کے نشے میں بے سدھ ملنے والی ابوظہبی کی شاہی خاتون کو سزا

    بلاگ

    ہائی ویز پر تیز ایل ای ڈی لائٹس؛ روشنی یا موت کا سامان؟

    ہماری خاموشی اور معاشرے میں دن بدن پروان چڑھتی ہوئی نا انصافی

    ​”ناکامی کا ذمہ دار کون۔۔۔؟” میاں حبیب کا کالم

    آئین کی بالادستی، سیاسی رواداری اور مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.