Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      جرمن پولیس کی کارروائی: 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں روبوٹ تحویل میں

      ایپل کا نیا ہوم پوڈ منی 2 متعارف، سری اے آئی اور جدید فیچرز شامل

      مصنوعی ذہانت امریکا میں ایک کروڑ 10 لاکھ ملازمتیں کھا جائے گی، میکنسی رپورٹ جاری

      آواز سے دوگنی رفتار والا طیارہ، سفر کا وقت 70 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ

      زمین سے 7.5 نوری سال دور دنیا پر پانی کے بادلوں میں تبدیلی کی پہلی تصدیق

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بلوچستان:ضلع مستونگ اور واشک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت فتنہ الہندوستان اور انسانی اسمگلرز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں جب کہ ضلع مستونگ اور واشک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 5 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔
    آئی ایس پی آر نے کہا کہ واشک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد ہلاک کردیے، سیکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 اکتوبر کی درمیانی شب واشک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فوری اور فیصلہ کن کارروائی میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کر دیا گیا، آپریشن کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 5 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، ہلاک دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
    آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، عزمِ استحکام کے تحت ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔
    اس کے علاوہ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت فتنہ الہندوستان اور انسانی اسمگلرز کیخلاف کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
    ضلع مستونگ کےعلاقہ پرنگ آباد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی نقل وحرکت پر بروقت کارروائی کی، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کےعلاقے دشت اورتربت میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادی۔
    سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزنے غیرقانونی طور پرایران اور یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 104 غیرقانونی افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
    سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے پرعزم ہیں۔

    Related Posts

    پشاور کے علاقہ دیر کالونی میں نجی سکول کی چھت گر نے سے 17 بچے اور ایک خاتون ٹیچر جاں بحق

    پیپلز پارٹی کے گرد گھیرا تنگ،کراچی میں اعجاز جکھرانی کے بھائی کے بنگلے پر چھاپہ، ایک کلو سے زائد آئس اور کوکین برآمد

    خوشاب: پی ایچ اے کی کارکردگی اور انتظامی امور کا جائزہ، فیلڈ عملے کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت

    مقبول خبریں

    بلوچستان:ضلع مستونگ اور واشک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

    پشاور کے علاقہ دیر کالونی میں نجی سکول کی چھت گر نے سے 17 بچے اور ایک خاتون ٹیچر جاں بحق

    پیپلز پارٹی کے گرد گھیرا تنگ،کراچی میں اعجاز جکھرانی کے بھائی کے بنگلے پر چھاپہ، ایک کلو سے زائد آئس اور کوکین برآمد

    کیمرون گرین کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت غیر یقینی

    15 اکتوبر 2026 کا زائچہ: آج برج جدی والوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا  

    بلاگ

    ​”ناکامی کا ذمہ دار کون۔۔۔؟” میاں حبیب کا کالم

    آئین کی بالادستی، سیاسی رواداری اور مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    حکمرانوں کیلئے ایک نہ بھولنے والا اور انمٹ سبق۔!!!

    پاکستان کا سوال: عوام کے لیے سوچنے والا مخلص قیادت کا خواب کب پورا ہوگا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.