Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      جرمن پولیس کی کارروائی: 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں روبوٹ تحویل میں

      ایپل کا نیا ہوم پوڈ منی 2 متعارف، سری اے آئی اور جدید فیچرز شامل

      مصنوعی ذہانت امریکا میں ایک کروڑ 10 لاکھ ملازمتیں کھا جائے گی، میکنسی رپورٹ جاری

      آواز سے دوگنی رفتار والا طیارہ، سفر کا وقت 70 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ

      زمین سے 7.5 نوری سال دور دنیا پر پانی کے بادلوں میں تبدیلی کی پہلی تصدیق

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بھریا سٹی: سروس اسٹرکچر کی بحالی اور اساتذہ کے دیگر مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی، دائرہ کار بڑھانے کا اعلان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بھریا سٹی (رپورٹ: مجاہد علی مغل)

    سندھ کے دیگر شہروں کی طرح بھریا سٹی میں بھی پبلک اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن (پ ٹ الف) تعلقہ بھریا کے زیراہتمام اساتذہ کا سروس اسٹرکچر بحال نہ ہونے اور دیگر درینہ مسائل کے خلاف  احتجاجی ریلی نکالی گئی. ریلی پرائمری اسکول بھریا سٹی سے شروع ہوکر پریس کلب پہنچی، جہاں اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی اور احتجاج کیا۔احتجاجی ریلی کی قیادت پ ٹ الف تعلقہ بھریا کے صدر استاد غلام مصطفیٰ سولنگی، نائب صدر استاد رانجھو خان وسطڑو، جنرل سیکریٹری علی شان راجپوت اور استاد عبدالحفیظ دونئرو نے کی۔اس موقع پر اساتذہ رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر کے تقریباً سوا لاکھ اساتذہ گزشتہ دو سال سے اپنے جائز مطالبات کی منظوری کے لیے مسلسل سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں، لیکن متعلقہ حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ انہوں نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ تقرری کے باوجود اساتذہ کو تاحال مستقل نہیں کیا جا رہا، جبکہ سروس اسٹرکچر بحال نہ ہونے کے باعث اساتذہ میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔رہنماؤں نے متنبہ کیا کہ اگر مطالبات فوری طور پر منظور نہ کیے گئے تو احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔ انہوں نے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ آج تعلقہ سطح پر احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے، کل ضلعی سطح پر احتجاج کیا جائے گا، جبکہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ بڑھا کر کراچی تک پھیلا دیا جائے گا۔اس کے علاوہ اساتذہ رہنماؤں نے بائیومیٹرک حاضری کے لیے "فیس اسکیننگ” کے طریقۂ کار پر شدید اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ تکنیکی خرابی یا چہرہ اسکین نہ ہونے کی وجہ سے اکثر حاضر اساتذہ کو بھی غیر حاضر ظاہر کر دیا جاتا ہے، جس سے انہیں مالی اور ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ فیس اسکیننگ کا یہ ناقص نظام فوری   ختم کرکے حاضری کے لیے کوئی قابلِ اعتماد اور متبادل طریقہ کار نافذ کیا جائے۔مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ اساتذہ کے مسائل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سروس اسٹرکچر بحال کیا جائے، اساتذہ کو مستقل کیا جائے اور حاضری کے نظام سے متعلقہ تحفظات کو دور کیا جائے۔ رہنماؤں نے واضح کیا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاجی تحریک ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی۔

    Related Posts

    "پاکستانی پائلٹس سمیت 29 سے زائدممالک کے عملے پر اسرائیل جانے والی پروازوں کی ڈیوٹی پر پابندی عائد”

    آبنائے ہرمز چند ہفتوں میں نہ کھلی تو عالمی قحط کا خدشہ، اقوام متحدہ کی وارننگ

    بالی ووڈ اداکار عمران خان کو ممبئی پولیس کا نوٹس؛ 28 اکتوبر تک ہندوستان چھوڑنے کا حکم

    مقبول خبریں

    "پاکستانی پائلٹس سمیت 29 سے زائدممالک کے عملے پر اسرائیل جانے والی پروازوں کی ڈیوٹی پر پابندی عائد”

    بھریا سٹی: سروس اسٹرکچر کی بحالی اور اساتذہ کے دیگر مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی، دائرہ کار بڑھانے کا اعلان

    آبنائے ہرمز چند ہفتوں میں نہ کھلی تو عالمی قحط کا خدشہ، اقوام متحدہ کی وارننگ

    بالی ووڈ اداکار عمران خان کو ممبئی پولیس کا نوٹس؛ 28 اکتوبر تک ہندوستان چھوڑنے کا حکم

    لاہور میں تیز بارش، موسم خوشگوار

    بلاگ

    ​”ناکامی کا ذمہ دار کون۔۔۔؟” میاں حبیب کا کالم

    آئین کی بالادستی، سیاسی رواداری اور مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    حکمرانوں کیلئے ایک نہ بھولنے والا اور انمٹ سبق۔!!!

    پاکستان کا سوال: عوام کے لیے سوچنے والا مخلص قیادت کا خواب کب پورا ہوگا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.