نواب شاہ (بیورورپورٹ نفیس آرائیں)
تھانہ علی آباد کی حدود میں واقع سرکاری بیلے سکھ پور میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے کے دوران دو افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مبینہ طور پر پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔تفصیلات کے مطابق سرکاری بیلے سکھ پور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عجیب شاہ اور نثار پلی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد مسلح ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہوگئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی علی آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیں، جہاں ضروری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ابتدائی اطلاعات میں واقعے کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جا رہی ہے، تاہم فائرنگ کے محرکات اور ملزمان کی شناخت کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔


