Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا نیا ہوم پوڈ منی 2 متعارف، سری اے آئی اور جدید فیچرز شامل

      مصنوعی ذہانت امریکا میں ایک کروڑ 10 لاکھ ملازمتیں کھا جائے گی، میکنسی رپورٹ جاری

      آواز سے دوگنی رفتار والا طیارہ، سفر کا وقت 70 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ

      زمین سے 7.5 نوری سال دور دنیا پر پانی کے بادلوں میں تبدیلی کی پہلی تصدیق

      مصنوعی ذہانت کا کمال: جیف بیزوز کی حیران کن پیشگوئی، لوگ ہفتے میں صرف 3 دن کام کرکے بھی شاندار کمائی کر سکیں گے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سہیل آفریدی کی گرفتاری کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور:خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، اراکینِ اسمبلی جنید اکبر اور خالد خورشید سمیت دیگر رہنماؤں کو پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی تحویل میں لیے جانے کی مکمل اندرونی کہانی اور اہم تفصیل سامنے آ گئی۔
    بحوالہ ذرائع جیو نیوز کے مطابق پولیس نے 11 اکتوبر کی دوپہر 12 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور اور اسپیکر ہاؤس میں کارروائی کا آغاز کیا، کارروائی کے دوران پولیس نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں سہیل آفریدی کی رہائش گاہ کے کمرے کا دروازہ توڑ کر انہیں ان کے کمرے سے حفاظتی تحویل میں لیا، جہاں وہ اس وقت اکیلے موجود تھے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران سہیل آفریدی کو نہ تو ہتھکڑی لگائی گئی اور نہ ہی قیدیوں کی کسی گاڑی میں بٹھایا گیا بلکہ سکیورٹی افسران تقریباً 45 منٹ تک ان کے ہمراہ کمرے میں موجود رہے اور ان کے درمیان تفصیلی مکالمہ ہوا۔

    بتایا گیا ہے کہ جب پولیس افسر نے سہیل آفریدی سے استفسار کیا کہ وہ لانگ مارچ کو کہاں تک لے جانا چاہتے تھے؟ تو انہوں نے انکشاف کیا کہ لانگ مارچ کو اسلام آباد لے جانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، گزشتہ رات ہی مولانا فضل الرحمان کے ذریعے حکومت سے بات چیت طے پا چکی تھی۔
    سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اور انہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کے مطالبات تسلیم کرنے پر رضامند ہو گئی تھی، میری پارٹی رہنماؤں سے بات ہو چکی تھی اور حتمی ہدایت ملتے ہی لانگ مارچ کو ختم کرنے کے باضابطہ اعلان کا انتظار کر رہے تھے۔
    دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی، جنید اکبر اور سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو اسپیکر ہاؤس سے تحویل میں لیا گیا، پی ٹی آئی کے تمام اہم رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں لینے کا یہ پورا آپریشن محض 2 گھنٹے کے مختصر وقت کے اندر مکمل کر لیا گیا۔(سوزس جیو نیوز)

    Related Posts

    بوائز پرائمری اسکول کی عمارت خستہ حال، سینکڑوں بچوں کی زندگیاں خطرے میں

    نواب شاہ میں فائرنگ کا ہولناک واقعہ، پرانی دشمنی پر دو افراد قتل

    نواب شاہ کے قریب دو ڈمپرز میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

    مقبول خبریں

    بوائز پرائمری اسکول کی عمارت خستہ حال، سینکڑوں بچوں کی زندگیاں خطرے میں

    سہیل آفریدی کی گرفتاری کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی

    نواب شاہ میں فائرنگ کا ہولناک واقعہ، پرانی دشمنی پر دو افراد قتل

    نواب شاہ کے قریب دو ڈمپرز میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

    ’سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں‘: شہباز شریف کی مکہ اتحاد کے سیکرٹری جنرل جنرل نعمان سے ملاقات

    بلاگ

    ​”ناکامی کا ذمہ دار کون۔۔۔؟” میاں حبیب کا کالم

    آئین کی بالادستی، سیاسی رواداری اور مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    حکمرانوں کیلئے ایک نہ بھولنے والا اور انمٹ سبق۔!!!

    پاکستان کا سوال: عوام کے لیے سوچنے والا مخلص قیادت کا خواب کب پورا ہوگا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.