ریاض :سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے ریاض جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز ایکس وائے 318، ریاض جانے والی پرواز ایس وی 743 اور پرواز آر ایکس 676 منسوخ کردی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے دمام جانے والی پرواز پی کے 725 بھی منسوخ کردی گئی، جبکہ لاہور سے راس الخیمہ جانے والی پرواز جی نائن 855 کی روانگی بھی منسوخ کردی گئی ہےپروازوں کی منسوخی کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، مسافروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے قبل متعلقہ ایئرلائن سے اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال کی تصدیق کرلیں۔
واضح رہے کہ پروازوں کی منسوخی کی وجوہات اور مزید تفصیلات سے متعلق ایئرپورٹ ذرائع کی فراہم کردہ معلومات کی باضابطہ تصدیق سامنے آنا باقی ہے۔
خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ

