Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت امریکا میں ایک کروڑ 10 لاکھ ملازمتیں کھا جائے گی، میکنسی رپورٹ جاری

      آواز سے دوگنی رفتار والا طیارہ، سفر کا وقت 70 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ

      زمین سے 7.5 نوری سال دور دنیا پر پانی کے بادلوں میں تبدیلی کی پہلی تصدیق

      مصنوعی ذہانت کا کمال: جیف بیزوز کی حیران کن پیشگوئی، لوگ ہفتے میں صرف 3 دن کام کرکے بھی شاندار کمائی کر سکیں گے

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب میں صفائی کے موثر نظام کیلئے جامع مائیکرو پلان طلب

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے جامع مائیکرو پلان طلب کرتے ہوئے ستھرا پنجاب پروگرام کی مکمل پراگریس رپورٹ آئندہ ہفتے تک پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
    رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ نے ایک ہفتے میں ستھرا پنجاب کے ورکرز اور مشینری کی کمی پوری کرنے، صفائی کا بیٹ سسٹم نافذ کرنے اور غیر مؤثر نجی کمپنیوں کو فارغ کرنے کا حکم بھی دیا۔
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی، صفائی کی صورتحال، ویسٹ کلیکشن اور ٹرانسپورٹ فلو سسٹم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران مختلف تحصیلوں میں صفائی کی صورتحال سے متعلق رپورٹس بھی چیک کی گئیں۔مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب کے ورکرز کو تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے قانونی راستہ نکالا جائے، کنٹریکٹرز کے ذمے واجبات کی سزا ورکرز کو نہیں دی جائے گی، اجلاس میں نادہندہ کمپنیوں سے ورکرز کے واجبات ریکور کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/10/mns-2.mp4

    وزیراعلیٰ نے کام نہ کرنے والی نجی کمپنیوں کو فارغ کرکے ایک ہفتے کے اندر سرکاری سطح پر متبادل صفائی آپریشن فعال کرنے کی ہدایت کی، ستھرا پنجاب کے ورکرز کو واجبات کی ادائیگی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
    اجلاس میں پنجاب بھر میں ستھرا پنجاب کا بیٹ سسٹم سات روز میں نافذ کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی، ہر تحصیل میں افرادی قوت، مشینری اور فیلڈ مانیٹرنگ افسران کی کارکردگی سے متعلق ہفتہ وار تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی۔
    وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ 80 فیصد سے کم کارکردگی دکھانے والی صفائی کمپنیوں کو وارننگ دی جائے، جبکہ 50 فیصد سے کم کارکردگی پر متعلقہ کمپنیوں کو فارغ کیا جائے، دیہی علاقوں میں کم از کم متبادل ایام میں صفائی یقینی بنانے اور کچرے کے ڈھیر اٹھانے کا حکم بھی دیا گیا۔
    اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ہر تحصیل میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے متعلقہ سسٹنٹ کمشنر اور ستھرا پنجاب کے انچارج کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا، ورکرز کی نگرانی اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے خصوصی ایپ متعارف کرانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔بریفنگ کے مطابق پنجاب کے ہر ڈویژن میں اینٹی لٹرنگ سکواڈ متحرک ہے اور اب تک 2 لاکھ 64 ہزار وزٹ کیے جاچکے ہیں، سکواڈز نے صفائی کے مقررہ ضابطوں کی خلاف ورزیوں پر وارننگز جاری کرنے کے ساتھ شہریوں میں آگاہی بھی فراہم کی۔
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ضلع چکوال میں صفائی کی بہتر صورتحال پر ڈپٹی کمشنر سارہ حیات اور ان کی پوری ٹیم کو سراہا اور صوبے بھر میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

    Related Posts

    خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ

    راولپنڈی: 12 سالہ بچی سے زی ادت ی کرنیوالا سفاک ملزم سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں ہلاک

    مصنوعی ذہانت امریکا میں ایک کروڑ 10 لاکھ ملازمتیں کھا جائے گی، میکنسی رپورٹ جاری

    مقبول خبریں

    خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ

    پنجاب میں صفائی کے موثر نظام کیلئے جامع مائیکرو پلان طلب

    راولپنڈی: 12 سالہ بچی سے زی ادت ی کرنیوالا سفاک ملزم سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں ہلاک

    مصنوعی ذہانت امریکا میں ایک کروڑ 10 لاکھ ملازمتیں کھا جائے گی، میکنسی رپورٹ جاری

    دنیا کا آلودہ ترین شہر لاہور، ائیر کوالٹی انڈیکس 300 ریکارڈ

    بلاگ

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    حکمرانوں کیلئے ایک نہ بھولنے والا اور انمٹ سبق۔!!!

    پاکستان کا سوال: عوام کے لیے سوچنے والا مخلص قیادت کا خواب کب پورا ہوگا؟

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.