افریقی ملک جبوتی سے یمن جانے والے تارکین وطن کی ایک اور دلخراش کشتی کا حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 15 بچوں سمیت 109 افراد ہلاک ہوگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت کشتی میں تقریباً 350 افراد سوار تھے۔ ریسکیو کارروائیوں کے دوران 80 سے زائد مسافروں کو بحفاظت بچالیا گیا ہے، جب کہ 116 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔ رپورٹ کے مطابق زندہ بچ جانے والے تمام 80 سے زائد افراد کا تعلق ایتھوپیا سے ہے۔عالمی ادارہ برائے مہاجرین (آئی ایم او) کا کہنا ہے کہ ہر سال قرن افریقا (ایتھوپیا، صومالیہ، اریٹریا اور جبوتی) سے تعلق رکھنے والے ہزاروں غریب تارکین وطن محفوظ پناہ گاہوں اور بہتر روزگار کی امید میں جان جوکھوں میں ڈال کر خلیجی ممالک پہنچنے کے لیے یہ خطرناک سفر اختیار کرتے ہیں۔

